انٹر نیشنل

ریاض کے لیبر کیمپس میں مستحق افراد میں راشن کٹس اور افطار کا انتظام

ریاض ۔ کے این واصف 

ریاض میں کچھ لیبر کیمپس ایسے ہیں جہاں بڑی تعداد میں ایسے لیبرز رہتے ہیں جو کمپنیوں میں مالی مسائل کی وجہ سے مہینوں سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ ان محنت کشوں کو کھانے کے لالے پڑے ہیں۔ اہل خیر حضرات یا سماجی تنظیمیں ان کی نشاندہی کرکے ان تک راشن کٹس پہنچاتے ہیں یا ان کے لئے افطار کا انتظام کرتے ہیں۔

 

ایسے ہی ایک سماجی جہدکار سلمان خالد نے “سعودی عربین تلگو اسوسی ایشن” SATA اور کچھ دیگر سماجی کاکنان کے تعاون سے جمعہ کے روز SMG لیبر کیمپ میں ۳۰۰ افراد کے لئے افطار کا اہتمام کیا اور کچھ ضرورتمندوں میں راشن کٹس تقسیم کئے۔ اس قابل ستائش کام کی تقلید ہونی چاہئے۔

 

یہاں بے شمار فلاحی اور سماجی تنظیمیں کام کرتی ہیں جو فلاحی کام کرتی ہیں۔ ان تنظیمون کی توجہ ان ضرورتمندوں کی طرف بھی ہونی چاہئیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button