روز نیوز کے بیورو چیف کے فرزند اذیان کی روزہ رکھائی
حیدرآباد ۔ ننھے روزے دار نے اپنےروزہ رکھائی پر روزہ اور رمضان کی اہمیت وہ افادیت پر بیان کر کے سب کو حیرت زدہ کر دیا۔سید محمد اذیان احمد جو کہ سید محمد مسعود احمد بیورو چیف روز نیوز کے فرزند ہے نے 20 رمضان بروز اتوار کو اپنا پہلا روزہ رکھا
اور افطار کے وقت رمضان اور روزے کی اہمیت و افادیت پر بیان کیا جس کے بعد ان کے والد محترم سینیئر صحافی سید محمد مسعود احمدنے عالم اسلام کے لیے بالخصوص فلسطین اور غذا کے مسلمانوں کے لیے گڑگڑا کر دعا مانگی دعا مانگی اس کم عمر بچے کہ بیان کو سن کر سبھی مہمان حیرت زدہ رہ گئے تقریب روزہ رکھائی کی تقریب سید محمد مسعود احمد کے مکان بمقام کرسٹل ٹاؤن کالونی بند لہ گوڑا حیدراباد میں منعقد ہوئی
اس موقع پر ان کے والدین دادی افراد خاندان کامل فیملی اور ان کے ننیالی رشتہ دار نے ننھے روزے دار کو روزہ رکھنے اور روزے کی اہمیت اور افادیت بیان کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی دین و دنیا میں ترقی کے لیے دعائیں کی۔