تلنگانہ

واٹرٹینک میں 30 مردہ بندر۔ تلنگانہ کے نلگنڈہ میں واقعہ سے لوگ پریشان

حیدرآباد۔ ریاست تلنگانہ میں ایک عجیب وغریب واقعہ پیش آیا۔ نلگنڈہ ضلع کی نندی کونڈہ بلدی حدود میں پانی کے ٹینک میں تقریباً 30 بندروں کی نعشیں پائی گئیں۔

 

کہا جارہا ہے کہ واٹرٹینک کا ڈھکن کھلا ہوا تھا جس کی وجہہ سے بندر ٹینک میں داخل اور اندر ہی پھنس گئے اور ان کی موت ہوگئی۔اس واقعہ کا علم ہونے پر نندی کونڈہ بلدی عملہ نے بندروں کی نعشوں کو پانی سے نکالا۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

 

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد مقامی افراد سخت پریشان ہیں کیونکہ پچھلے کئی دنوں سے اسی ٹینک سے سربراہ کیا جانے والا پانی پی رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button