انٹر نیشنل

سعودی عرب میں عیدالفطر کی نماز کےانتظامات مکمل، بارش کا امکان 

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی محکمہ موسمیات نے چار روز قبل ہفتہ سے چہارشنبہ تک بارش کی پیش قیاسی کی تھی اور اس مطابق وقفہ وقفہ سے بارش بھی ہو رہی ہے۔ موسم کے حالات کے پیش نظر ذمہ دار محکمہ نے عید کی نماز سے متعلق ہدایت جاری کی ہیں۔ سعودی عرب میں عیدالفطر کی نماز طلوع آفتاب کے بعد ادا کی جائے گی۔تمام انتظامات اور ضروری خدمات کی فراہمی مکمل کر لیے گئے۔

 

اجل ویب کے مطابق وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے ہدایت کی کہ نماز عید کے لیے موسمیات کے قومی مرکز کی طرف سے جاری کردہ پیش گوئی پر عمل کیا جائے۔ ان علاقوں میں جہاں بارش کا امکان ہے کھلے مقامات کے بجائے مساجد میں نماز عید کا انعقاد کیا جائے۔موسمیات کے قومی مرکز نےعیدالفطر کے دن مملکت کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

 

یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی وزیر برائے اسلامی امور نے مملکت کے تمام ریجنز کی مساجد اور عیدگاہوں میں عیدالفطر کی نماز ام القری کیلنڈر کے مطابق سورج طلوع ہونے کے 15 منٹ بعد ادا کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔وزارت کے ریجنل دفاتر میں ارسال کیے جانے والے ہدایت نامے میں کہا گیا تھا کہ تمام جامع مساجد اور عید گاہوں میں نماز کا اہتمام کرنے کے لیے کہا گیا ہے

 

ماسوائے ان مساجد کے جو عید گاہ کے قریب واقع ہیں اور جہاں لوگ عید کی نماز کے لیے نہیں جاتے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button