انٹر نیشنل

“ڈریم پروجکٹ” حرم مکی سے پانچ منٹ کی دوری پر تعمیر ہوگا

ریاض ۔ کے این واصف

مکہ شہر میں زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد مزید نئے رہائشی بلڈنگس کی متقاضی ہے۔ اس سلسلے میں ایک تعمیراتی کمپنی نے ایک نئے رہائشی ٹاور کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔ جس کی تفصیلات اس طرح بتائی گئی ہیں۔

 

سعودی عرب کی سطح پر مکہ مکرمہ میں الاحلام ریل اسٹیٹ کمپنی کی جانب سے اپنی نوعیت کے منفرد و پہلے رہائشی تخیلاتی منصوبے کو لانچ کیا گیا ہے۔منفرد رہائشی منصوبے میں عصر حاضر کی تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی جو کسی دوسرے پروجیکٹ میں موجود نہیں۔ رہائشی کمپلیکس مسجد الحرام سے 5 منٹ کی دوری پر تعمیر کیا جائے گا۔

 

سبق نیوز کے مطابق سرمایہ کاری کے اعتبار سے بھی مثالی منصوبہ ہے جس میں رہائشی ٹاورز دو منزلیں مالز کے لیے مخصوص ہیں جنہیں سرمایہ کاری کی غرض سے کرایہ پر بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔کمپنی کے مالک ڈاکٹر رامی بخش کا کہنا ہے اسمارٹ پروجیکٹ پر کئی برسوں سے کام کیا جارہا تھا۔ اس کی ڈرائینگ اور منصوبہ بندی جاری تھی جو سعودی شہریوں کی ضرورت کے مطابق ہو۔ اب بالاخیر اسے عملی شکل دینے کا آغاز کیا جارہا ہے۔

 

مجوزہ منصوبہ 8 ہزار میٹر کے رقبے پرتعمیر کیاجائے گا جو الزاھر علاقے کی مرکزی شاہراہ پرواقع ہے۔ رہائشی ٹاورز کی تین بڑی اور اہم خصوصیات ہیں جو اس منصوبے کوعالمی سطح پر دیگر سے نمایاں کرتی ہیں۔پہلی خصوصیت یہ ہے کہ یہ منصوبہ مسجد الحرام سے صرف 5 منٹ کی مسافت پرواقع ہے جبکہ دوسری خصوصیت یہ ہے کہ فلیٹ کے مالک کو سالانہ بنیاد پر تاحیات منافع میں سے حصہ دیا جائے گا۔ منصوبے کی تکیمل کے بعد حاصل ہونے والی کرایے کی رقم تمام مالکان میں تقسیم کی جائے گی۔

 

ڈاکٹر رامی بخش کا کہنا تھا رہائشیوں کو تفریحی سہولتوں کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ رہائشی ٹاور کا فلیٹ 203 میٹر کے رقبے پر محیط ہو گاواضح رہے منصوبے کے پہلے مرحلے پر کام آغاز کردیا گیا۔ توقع ہے کہ 15 ماہ میں پہلا مرحلہ مکمل ہو جائے گا جس کا اعلان وزارت ہاوسنگ کے ذریعے کیا جائے گا۔منصوبے کو “ڈریم پروجیکٹ” کا نام دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button