تلنگانہ

سعودی عرب۔ریاض اور مشرقی ریجن کا سفر کرنے والے پیر اور منگل کو محتاط رہیں

ریاض ۔ کے این واصف 

سعودی عرب مین بارش کا سلسلہ تھمنے کا نام نہین لے رہا ہے۔ ہر روز مملکت کے کسی نہ کسی ریجن مین بارش کی قیاسی اور وارنگ جاری ہورہی ہے۔  تازہ اطلاع کے مطابق سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے

 

تجزیہ کار عقیل العقیل نے کہا ہے کہ ریاض اور مشرقی ریجن کے درمیان سفر کرنے والے موسمی صورتحال دیکھ کر سفر کا پروگرام بنائیں اور اس حوالے سے پیر اور منگل کو محتاط رہیں۔الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ اس وقت جنوبی کی سمت سے گرم ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

 

اس کے علاوہ دوپہر میں شہر سے باہر گردو غبار میں اضافہ بھی ہورہا ہے۔ان کا کہنا تھا درمیانے درجے سے موسلا دھار تک بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button