جنرل نیوز

نظام آباد میں سینئر قائد کانگریس و سابقہ ڈپٹی میئر یم اے فہیم کی جانب سے منعقدہ عید ملاپ تقریب سے محمد علی شبیر ، طاہر بن حمدان ، جیون ریڈی و معززین کے خطابات

پارلیمانی انتحابات ملک کی جمہوریت و دستور کے تحفظ کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل

حق رائے دہی سے صد فیصد استفادہ حاصل کیا جائے

سینئر قائد کانگریس و سابقہ ڈپٹی میئر یم اے فہیم کی جانب سے منعقدہ عید ملاپ تقریب سے محمد علی شبیر ، طاہر بن حمدان ، جیون ریڈی۔ و معززین کے خطابات

 

نظام آباد. 15/اپریل ( اردو لیکس) شہر کے ایمپریل گارڈن فنگشن ہال بودھن روڈ پر قائد کانگریس و سابقہ ڈپٹی میئر ایم اے فہیم کی جانب سے تقریب عید میلاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی مشیر حکومت تلنگانہ برائے اقلیت و کمزور طبقات محمد علی شبیر اور انکے ہمراہ رکن اسمبلی بودھن سدرشن ریڈی. کانگریس پارٹی امیدوار حلقہ پارلیمان نظام آباد جیون ریڈی. تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈمی چئیرمین طاہر بن حمدان نے شرکت کرتے ہوئے خطاب کیا.

 

اس موقع خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی محمد علی شبیر نے جاریہ سال عنقریب منعقد ہونے والے پارلیمانی انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں. انھوں نے کہا کہ 2024 کے انتخابات ملک کی تاریخ و دستور کیلئے پھر ایک بار انتہائی اہم ہے. کیوں کہ ممکن ہے اسکے بعد ملک میں دوبارہ انتخابات منعقد کیے جائیں گے یا پھر نہیں بھی اسکا انحصار 2024 انتخابات کے نتائج پر ہوگا. انھوں نے کہا کہ ہمارا ملک ہمیشہ سے ہی امن کا گہوارہ رہا ہے. اور ہم تمام مذاہب و طبقات کے لوگوں نے مل اس باغ کی آبیاری کی ہے. ہمیشہ ہمیں اپنے قومی اتحاد کے ذریعے ہر نازک اور آزمائشوں کے دور میں بھی ہمیں اپنے قومی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک دشمن عناصر اور قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا.

 

انھوں نے سیکولر ازم کی بقا اور دستور کی حفاظت کیلئے ہمیں اپنے دستوری حقوق ووٹ کا استعمال فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف اور سیکولر سیاسی جماعت اور اسکے امیدوار کے حق میں استعمال کرتے ہوئے کرنا ہوگا. انھوں نے واقعہ مکہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فتح مکہ سے پہلے اللہ کے رسول صل اللہ علیہ والہ وسلم نے کفار مکہ میں دین اسلام کی تبلیغ کو عام کرنے کے دوران انھوں نے غیر ایمان والو کو اچانک یا زبردستی اپنے مذہب کو چھوڑ کیلئے دباؤ نہیں ڈالا بلکہ مصلحت سے کا لیا. قرآن کی یہ آیت بھی اسی حوالے سے ہیکہ لکم دین نکم ولیکم دین. کہ تم کافروں میں دین حق کی دعوت دو لیکن طاقت کے زور پر نہیں اور اسے ہدایت ملنے تک اپنے مذہب پر رہنے دیں.

 

انھوں نے کہا کہ اللہ کے رسول صل اللہ علیہ والہ وسلم مکہ سے ہاہر طائف بھی گیے دین اسلام کی تبلیغ کیلئے. محمد علی شبیر نے مزید کہا 2024 انتخابات فرقہ پرست طاقتوں اور دستور کے محافظوں کے درمیان مقابلہ کے نتائج ثابت ہونگے. انھوں انتہائی خوش مزاج و ملنسار تمام طبقات میں یکساں مقبولیت کے حامل واحد ترقی پسند سینئر کانگریس پارٹی لیڈر کی حیثیت سے اپنی شناخت رکھنے والے حلقہ پارلیمان نظام آباد سے کانگریس پارٹی امیدوار جیون ریڈی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے.

 

محمد علی شبیر نے تلنگانہ میں بی آر یس کے دور اقتدار کو ایک تاریک دور کہا ہے جو عوام کے حقوق کو فراموش کرنے میں گزر گیا. انھوں نے کہا کہ 2014 میں کانگریس پارٹی نے اپنے کامیاب منصوبوں کے تحت 10 ہزار کروڑ روپے کا زائد بجٹ دیا تھا بی آر یس(ٹی آر ایس) حکومت کو لیکن جب 2024 میں بی آر یس حکومت نے تلنگانہ کو 8 لاکھ کروڑ روپے قرض میں مبتلا کرکے کانگریس پارٹی کو واپس کیا ہے.

 

انھوں نے کہا کہ کے سی آر اور انکے افراد خاندان نے سنہرے تلنگانہ کو اسکامس کی نذر کردیا. کے کویتا کی طرح کے سی آر کے افراد خاندان کو 10 سالوں کا حساب تلنگانہ کی عوام کو دینا ہوگا. محمد علی شبیر نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کی حکومت بنتے ہی چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے 90 دنوں کے اندر 31 ہزار بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیے گئے جن محکمہ پولیس میں بڑے پیمانہ پر تقررات کے علاوہ. 6 ہزار اساتذہ . 7 ہزار نرسس شامل ہیںَ‌ مزید 50 ہزار‌ جائیدادوں پر تقررات عمل لائے جائینگے مسلم ریزرویشن کے تحت اعلی محکموں میں مسلم آفیسر کے تقررات. ریاستی ہائی میں ایڈوکیٹ جنرل کیلئے مسلم ایڈوکیٹ کا تقرر. پبلک سروس کمیشن میں ایک مسلم نمائندہ کا تقرر کیا گیا یہ تمام اقدامات کانگریس پارٹی کے اقلیتوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا حصہ ہے. انھوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی تین ماہ کے دوران 6 عوامی گارنٹی پر عمل کرتے ہوئے خواتین کو مفت بس سفر کی سہولت. 500 روپے میں گیس سلنڈر کی فراہمی کے اقدام کو یقینی بنانا. 200 یونٹ مفت بجلی. ہر ماہ کسانوں کو 10 ہزار روپے و دیگر زیر عمل سینکڑوں ترقیاتی منصوبوں کو روبعمل لایا جائے گا.

 

انھوں نے کہا کہ تلنگانہ کی طرح ملک بھر میں امن و بھائی چارہ کی برقراری کیلئے کانگریس پارٹی کو کامیاب بنائیں. انھوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر تلنگانہ میں پہلی مرتبہ کانگریس حکومت نے پورے ایک ماہ تک تجارتی مراکز کو صبح 4 بجے رکھنے کی اجازت دے گئی انکی کامیاب کوشش اور توجہ دہانی پر چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے فوری طور پر خود انکے ذریعے تجارتی مراکز کو صبح 4 بجے تک کھلا رکھنے کا اعلان کروایا تھا. محمد علی شبیر نے کہا کہ اردو زبان کی ترقی وترویج کے لیے ممکنہ اقدامات روبہ عمل لائے جائینگے انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں اردو کمپیوٹر سنٹرس اور لابریرز کی انتخابات کے بعد کشادگی عمل لائی جا گئی انہوں نے کہا کہ بابن صاحب پہاڑی بریج کےلئے ان کی خصوصی دلچسپی کے باعث مکمل ہوئی ہے

 

کانگریس پارٹی امیدوار حلقہ پارلیمان نظام آباد ٹی جیون ریڈی نے کہا کہ ہمارا ملک ہمیشہ سے ہی گنگا جمنا تہذیب کا گہوارہ رہا ہے اسے برقرار رکھنے کی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ تلنگانہ بالخصوص ضلع و شہر نظام آباد میں تمام طبقات ایک دوسرے کے تہوار میں شامل ہوکر خوشیاں مناتے ہیں.

 

لیکن چند مٹھی بھر سیکولر دشمن طاقتوں کو یہ اتحاد گوارہ نہیں. لیکن عنقریب منعقد ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے ذریعے کانگریس پارٹی کو کامیاب بناکر ایسی طاقتوں کو اقتدار سے روکنا ہوگا. انھوں نے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارک باد پیش کی.ریاستی تلنگانہ اردو اکیڈمی چئیرمین طاہر بن ہمدان نے کہا کہ آج ملک میں افراتفری کا ماحول ہے سیکولر دشمن طاقتوں کا ہمیں سنجیدہ مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے. 2024 انتخابات ملک کی تاریخ و دستور اور سیکولرازم کی بقا ءو برقراری کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں

 

. ہمیں اپنے قومی اتحاد کے ذریعے ملک کی سالمیت و سیکولر ازم اور دستور کو بچانے کے لیے آگے آنا ہوگا. اس جلسہ عید ‌ملاپ سے محمد نصیر الدین لکچرر. قائد کانگریس این رتناکر. سی ایچ جارج. سردار سنگھ سکھی. راجیو دوہا. محمد عبالعزیز صدر ریاستی ایم پی جے. نے بھی خطاب کیا.

 

اس موقع پر معززین شہر کے علاوہ عبدالرشید رضوی صدر میلاد کمیٹی. ایم موہن ریڈی ضلع صدر کانگریس. سٹی صدر کیشو وینو. سید نجیب علی ایڈوکیٹ. سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس. قائد کانگریس اشفاق احمد خان پاپا. سابقہ صدر وقف کمیٹی جاوید اکرم.سمیر احمد صدر زونل آل انڈیا قومی تنظیم ، قدرت اللہ قمر ،جمیل احمد این آر آئی کارپوریٹر ہارون خان. سابقہ کارپوریٹر,س مجاہد خان محمد احمد. بلاک صدر عبود بن ہمدان. اسد بن حمدان،ضلع اقلیتی صدر کانگریس محمد عرفان علی. ضلع کانگریس،عابد قاسمی، ایم اے حلیم ،ایم این بیگ زاہد قائدین جماعت اسلامی مجاہد خان انچارج ڈیویژن 12 ایم اے حلیم سینئر قائد کانگریس پارٹی ،ظہیر الدین صدر ایم پی جے نظام آباد ،ایم اے رحیم ،ایم اے خالد انجنئیرز ، معصب سابق کارپوریٹر کے علاوہ معززین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی مولانا سمیع اللہ قاسمی نے جلسہ کی کارروائی چلائی ایم اے فہیم سابقہ ڈپٹی مئیر نے شکریہ ادا کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button