انٹر نیشنل

“روح السعودیہ” سیاحوں کے لیے تمام معلومات اب ایک پورٹل پر – سعودی سیاحت 

ریاض ۔ کے این واصف

 مملکت کی مکملُ توجہ ملکی سیاحت کی ترقی پر مرکوز ہے۔ جس کی خاطر سعودی ویزے کا حصول آسان کردیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں سعودی ٹورازم اتھارٹی کے زیر اہتمام سیاحوں اور مملکت میں مقیم افراد کی سہولت کے لیے “روح السعودیہ” (وزٹ سعودی عرب ) کے عنوان سے موجود پورٹل میں مملکت میں سیاحتی مقامات اور خدمات کے حوالے سے تمام معلومات فراہم کی گئی ہیں۔سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پورٹل میں جامع گائیڈ موجود ہے جس کے ذریعے مختلف تفریحی پروگراموں کے مقامات ان کا شیڈول اور دیگر تفصیلات دی گئی ہیں۔

 

سیاحتی پورٹل کے ذریعے اندرون یا بیرون مملکت سے آنے والے سیاح اپنی من پسند مقام کا انتخاب کر کے وہاں ہوٹل بکنگ یا ٹورآپریٹرز کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔علاوہ ازیں سیاحتی، تفریحی اور ثقافتی مقامات اور موسم کے بارے میں مکمل تفصیلات بھی پورٹل پر فراہم کی گئی ہیں۔فروغ سیاحت کے حوالے سے ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے مملکت کے مختلف تفریحی اور سیاحتی مقامات کی تصاویر بھی پورٹل پر اپ لوڈ کی گئی ہیں۔

 

بیرون مملکت سے آنے والے سیاحوں کی سہولت کے لیے پورٹل پر سیاحتی ویزے کا آپشن بھی موجود ہے۔یہ پورٹل ایک انٹرایکٹیو میپ بھی فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے بیرونی سیاحوں کو مملکت کی سیاحت کے حوالے سے تمام تفصیلات حاصل ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button