نیشنل

کانگریس امیدوار رادھاکرشنا دوڈمنی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کے لئے مشرقی وسطی میں بسنے والے گلبرگہ این آر آیز کی اپیل  

ریاض ۔ کے این واصف

انٹلکچول کونسل آف گلبرگہ جس میں مڈل ایسٹ کے گلبرگہ این آر آیز شامل ہیں نے ریاست کرناٹک کی عوام سے پرزور اپیل کی کہ وہ پارلیمانی الیکشن مین کانگریس پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔ کونسل کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ بالخصوص کرناٹک کے عوام اپنا حق رائے دہی پوری ذمہ داری سے استعمال کریں اور دستور ہند کو بدلنے کی منشا رکھنے والون کو شکست فاش دیں۔ انھوں نے اپنی اپیل میں خصوصی طور پر حلقہ پالیمنٹ گلبرگہ اور کلیان کرناٹک کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی گزارش کی ہے۔

 

اپیل میں گیا کہ عوامی طاقت کی بحالی، تانا شاہی سے نجات، غربت کا خاتمہ، ملازمتوں کا حصول، صحت کی بہتر نگہداشت، مہنگائی پر قابو، کسانوں کے قانون (MSP) کا نفاذ، امن عامہ کی بحالی، ملک کے ہر طبقہ کے ساتھ انصاف، معاشی ترقی، بین مذاہب ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوششوں کا تیقن دینے والی پارٹی کانگریس کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔ ہمارا حدف 90 فیصد پولنگ اور ریاسست کرناٹک مین 20 نشستوں پر کامیابی صاصل کرنے کا ہو۔ انھون نے کہا کہ رائے دہی کا حق رکھنے والا ہر شخص اپنا ووٹ استعمال کرے۔ یہ الیکشن دستور ہند کی حفاظت اور جمہوریت کی بقا کے لئے لڑا جارہا الیکشن ہے۔ ہم غفلت سے گریز کریں۔

 

سید ناصر خورشید اور محمد سلیم خلیفہ ذمہ داران انٹلکچول کونسل، گلبرگہ نے ریاست کرناٹک کے نوجوانون سے گزارش کی کہ وہ 7 مئی 2024 کو ریاست مین ہونے والے الیکشن میں خود اپنا ووٹ استعمال کریں اور دوسرون کو ترغیب دینے اور پولنگ بوتھ تک لانے مین اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button