تلنگانہ

تلنگانہ حکومت نے 6 ضمانتوں کے لئے 28 دسمبر سے درخواستیں قبول کرنے کا کیا اعلان

حیدرآباد _ وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے ریاست میں چھ ضمانتوں کے نفاذ کے بارے میں ایک اہم اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ 28 دسمبر سے 6 جنوری تک گرقم سبھا پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ ان میں سے چھ ضمانتوں کے لیے درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ اہل افراد کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ گرام سبھا میں عہدیداروں کو درخواستیں جمع کریں۔ افسران درخواستیں جمع کرانے کے بعد لوگوں کو رسید دیں گے۔ واضح کیا گیا ہے کہ ہر اس شخص سے درخواستیں لی جائیں گی جو اہل ہیں۔

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے آج ضلع کلکٹرس کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے 6 ضمانتوں پر عمل آوری کا اعلان کیا۔ بعد ازاں وزیر سرینواس ریڈی نے میڈیا کو تفصیلات سے واقف کروایا

واضح رہے کہ کانگریس پارٹی نے جن 6 ضمانتوں کا اعلان کیا ہے ان میں ہر خاتون کو ماہانہ 2500 روپے ، مکان کی تعمیر کے لیے 5 لاکھ روپے کی امداد، 500 روپے میں گیس سلنڈر کی فراہمی اور دیگر شامل ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button