جنرل نیوز

تلنگانہ پے ریوژن کمیشن کا TS.MESA کے ریاستی عہدیداروں کے ساتھ خصوصی اجلاس۔مسائل کی یکسوئی کا چئیرمین شیوا شنکر کا تیقن 

حیدر آباد 26/اپریل (اردو لیکس)تلنگانہ پے ریوژن کمیشن چیرمین شیوا شنکر کی صدارت میں ٹی۔یس۔میسا کے ریاستی سطح کے بانی و صدر فاروق احمد اور دیگر عہدیدارنِ ٹی۔یس۔میسا کے ہمراہ ایک خصوصی اجلاس بی۔آر۔کے بھون حیدر آباد میں منعقد ہوا اس اجلاس میں کئی ایک سرکاری مسائل پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا دوسری پے ریوژن کے ادائیگی کے علاوہ اقل ترین بنیادی معاوضہ خصوصی ٗاتفاقی رخصت ٗ

 

H.R.A ٗD.A ٗ آلودگی بھتہ ٗگریجویٹی ٗ کمیوٹیڈ پینشن ٗ ڈیٹھ ریلیف اور وظیفہ یاب سرکاری ملازمین کے مسائل کے متعلق بات چیت کی گئی۔۔علاوہ از ٹی۔یس میسا نے مذکورہ بالا مسائل کے علاوہ اور بھی دیگر اہم مسائل کو کمیش کے علم میں لایا اور بر سر روزگار سرکاری ملازمین کو قدیم طرز ؤظیفہ اسکیم کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔۔ان تمام سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کے لئیے ٹی یس میسا کی جانب سے تلنگانہ پے ریوزن کمیٹی کو تحریری طور ہر نمائندگی

 

کی گئی۔۔پی۔آر۔سی ۔کمیشن چیرمن ج شیوا شنکر اور دیگر عہدیداروں نے ٹی۔یس۔میسا کی جانب سے اٹھائے گئے تمام مسائل کی نمائندگی اور سرکاری ملازمین کے مسائل یکسوئی کیلے تمام تجاویز اور مشوروں پراظہار تشکر کیا۔۔اوران تمام مسائل کو حل کرنے کا حتی الامکان بھر پور تیقن دیااس موقع پر ٹی۔یس میسا کے بانی و  ریاستی صدر فاروق احمدریاستی اعزازی صدر خواجہ معین الدین ریاستی جنرل سکریٹری توفیق الرحمان ایڈیشنل جنرل سکریٹری نعیم الدین حیدرآباد ضلعی صدر چاند پاشاہ کے علاوہ اسٹیٹ پبلیک سٹی سیکریٹری عقیل اس خصوص اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button