تلنگانہ

اللہ کے دربار میں کھڑے ہو کر بولنا ذرہ ڈر لگتا ہے _ سیکریٹریٹ کی مساجد کے افتتاحی تقریب میں چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے کہی یہ بڑی بات

حیدرآباد _ 25 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ  سیکریٹریٹ کی نئی عمارت میں دوبارہ تعمیر کردہ دو مساجد کا گورنر تملسائی سندرراجن  چیف منسٹر چندرشیکھرراو اور صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی ، فلور لیڈر جناب اکبر الدین اویسی کے علاوہ علماء کرام کی موجودگی میں رسمی طور پر افتتاح کیا۔

بعد ازاں احاطہ م۱سجد میں  منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے کہا کہ بہت خوشی کی  گھڑی ہے اللہ کی دعا ہے اللہ کے دربار میں کھڑے ہو کر بولنا ذرہ ڈر لگتا ہے  لیکن مفتی صاحب نے کہہ دیا کہ آپ کو بات کرنا ہے اچھی بات ہے اچھی جگہ ہے اللہ تعالٰی سے دعا کرتے ہیں تلنگانہ بھ11ر میں بھائی چارگی برقرار رہے اس کے لئے حکومت کی ہر کوشش جاری رہے گی

 

سکریٹریٹ میں تعمیر کردہ دو مساجد پہلے سے کئی گنا بہتر  تعمیر کی گئی ہیں مجھے خوشی ہے اس بات کی کہ یہ شاہی مسجد اس زمانے میں حضور  نظام کے لئے بنائی گئی تھی اسی طرز پر  ان مساجد کی تعمیر عمل میں لائی گئی۔

 

انہوں نے کہا کہ میں تلنگانہ اور ملک کے تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اسی طرح مندر ، مسجد اور چرچ بھی بننا چاہیے ۔مسجد کے بازو مندر اور چرچ  کو تعمیر کرتے ہوئے تلنگانہ حکومت نے ملک کے لئے ایک اچھا پیغام دیا ہے جس سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ ملے گا ۔کیونکہ تین بھائی مل کر سیکریٹریٹ میں کام کرتے ہیں اور مل کر ایک کے بازو ایک عبادت بھی کرنے کا حکومت نے مواقع فراہم کیا ہے

 

متعلقہ خبریں

Back to top button