تلنگانہ

محبوب نگر ضلع میں 7 گاڑیوں کے ٹکرا جانے سے 10 افراد زخمی

محبوب نگر _ 19 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع میں 7 گاڑیوں کے ایک دوسرے سے ٹکرا جانے کے نتیجہ پیش آئے  میں 10افراد زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے مادھوری ریڈی پلی، راجہ نگر میں حیدرآباد۔بنگالوروشاہراہ پراُس وقت پیش آیا جب 7گاڑیوں کا ایک دوسرے سے تصادم ہوگیا۔ذرائع کے مطابق ڈی سی ایم وین کے ڈرائیور جس نے مرمت کئے جانے والے پُل پر انتباہی بورڈ کو نہیں دیکھا،اچانک بریک لگادیا جس کے سبب پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کے ساتھ ساتھ وین اوردیگرجملہ سات گاڑیاں بھی اس وین سے متصادم ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق دس افراد اس حادثہ میں زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کردیاگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button