دسویں جماعت طلباء کے لئے آل انڈیا میتھمیٹکس جینئس ایوارڈ 2024 کا ان لائن امتحان کا کامیاب انعقاد
10 مئی کو نتائج کا اعلان 17 مئی کو انعامات کی تقسیم

دسویں جماعت طلباء کے لئے آل انڈیا میتھمیٹکس جینئس ایوارڈ 2024 کا ان لائن امتحان کا کامیاب انعقاد امتحانی عمل کو یقینی شفاف بنانے کے موثر اقدامات، 10 مئی کو نتائج کا اعلان
17 مئی کو انعامات کی تقسیم
سید قدیر اللہ قادری سکریٹری ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سوسائٹی کا بیان
حیدرآباد6/ مئی (پریس نوٹ) آل انڈیا میتھمیٹکس جینئس ایوارڈ 2024 برائے دسویں جماعت کے طلباء کے لئے 4مئی کو صبح 9 بجے 11 بجے دن آل لائن طریقہ پر امتحانی عمل کو شفاف طور پر یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کیے گئے تھے جس میں مجموعی طور (75095) طلباء نے شرکت کی اس میتھمیٹکس کے امتحان میں بیرون ممالک جن دبئ، قطر ،سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے طلباء بھی شامل تھے ٹسٹ میں حصہ لینے والے ایک طالب علم عبد الرحمن نے کہا کہ میں مایوس نہیں ہوں مکمل تیاری کے ساتھ امتحان میں شرکت کی اور کامیابی کے لیے پر امید ہوں
جناب سید قدیر اللہ قادری سکریٹری ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد نے بتایا کہ پرچہ 100سوالات پر مشتمل رکھا گیا تھا ہر سوال کے جواب کے لئے 4 نشانات مختص کئے گئے تھےاور اس کو حل کرنے کے لیے دو گھنٹے کا وقت مقرر کیا گیا تھا انہوں نے بتایا کہ کامیاب طلباء میں 17 مئی کو انعامات کی تقسیم عمل میں لائی جائیگی مزید تفصیلات کے لئے واٹس ایپ نمبر
8500212306
ربط پیدا کر سکتے ہیں