سابق چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ سے نوید اقبال صدر ضلع بی آر ایس پارٹی نظام آباد کی ملاقات _ پارلیمنٹ انتخابات و اقلیتی مسائل پر تبادلہ خیال

نظام آباد 7/ مئ ( اردو لیکس) سابقہ چیف منسٹر وصدر بی آر ایس پارٹی کےچندرشیکھرراؤ نے حلقہ پارلیمنٹ نظام آباد کے بی آر ایس پارٹی امیدوار باجی ریڈی گوردھن کی انتخابی مہم و روڈ شو میں حصہ لینے کے موقع پر نوید اقبال صدر ضلع اقلیتی سیل بی آر ایس پارٹی نظام آباد نے سابقہ رکن اسمبلی اربن نظام آباد بیگالہ گنیش گپتا کی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی
اور حلقہ پارلیمنٹ نظام آباد امیدوار باجی ریڈی گوردھن کی کامیابی کے لئے ضلع اقلیتی سیل بی آر ایس پارٹی نظام آباد کی جانب سے روبہ عمل لائے جانے والے اقدامات سے واقف کروایا نوید اقبال نے کے چندرشیکھرراؤ سے ریاست کے اقلیتی مسائل اور ان کی یکسوئی پر بھی توجہ مبندول کروائی
کے چندرشیکھرراؤ نے نوید اقبال کی جانب سے ان کے علم میں لائے گئے امور کو بغور سماعت کیا اور نوید اقبال کو اس بات کا تیقن دیا کہ بی آر ایس پارٹی جو اس وقت ریاست میں حزب اختلاف میں ہے اقلیتوں کے زیر التواء مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کے بی آر ایس پارٹی اپنی آواز بلند کریگی کے چندرشیکھرراؤ سے تبادلہ خیال کے موقع پر سابق رکن اسمبلی اربن نظام آباد بیگالہ گنیش گپتا ، حلقہ پارلیمنٹ نظام آباد کے امیدوار باجی ریڈی گوردھن بھی موجود تھے