جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں پولیس کانسٹیبل کی بیوی کی 60 سالہ بزرگ خاتون پر وحشیانہ حملہ، واقعہ سی سی ٹی وی میں قید

حیدرآباد کے پرانے شہر کے مادنا پیٹ علاقہ میں ایک 60 سالہ بزرگ خاتون پر پولیس کانسٹیبل کی بیوی نے بے رحمی سے حملہ کیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بزرگ خاتون نے اعتراض کیا کہ کانسٹیبل اپنے کتے کو ان کے گھر کے سامنے پیشاب کیوں کروا رہا ہے۔

 

بتایا جاتا ہے کہ کانسٹیبل اپنے دو کتوں کو بزرگ خاتون کے مکان کے سامنے لے آیا اور وہاں پیشاب کرنے دیا۔ اس پر بزرگ خاتون نے سوال کیا تو کانسٹیبل نے اپنی بیوی کو بلوا لیا۔ پھر کانسٹیبل کی بیوی نے بزرگ خاتون پر دو منٹ تک مکے برساتے ہوئے لاٹھی سے حملہ کیا۔

 

خوفزدہ خاتون کسی طرح وہاں سے نکل کر اپنے گھر پہنچی، لیکن حملہ کرنے والی خاتون باز نہ آئی اور دوبارہ ڈنڈے سے وار کر کے انہیں زخمی کردیا۔یہ پورا واقعہ وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگیا ہے۔

 

زخمی خاتون نے مادناپیٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button