تلنگانہ
المیزان کے قافلہ کی ادائیگی عمرہ کے بعد واپسی

حیدرآباد۔ الحاج حافظ محمد فیاض علی منیجنگ ڈائریکٹر المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس حج و عمرہ گروپ مانصاب ٹینک حیدرآباد کی قیادت میں ادائیگی عمرہ کے بعد حجاج کرام کی شمس آباد ایئرپورٹ پر واپسی ہوئی ہے۔
الحاج حافظ محمد فیاض علی نے بتایا کہ 29 اپریل کو عمرہ کی ادائیگی کے لئے یہ قافلہ روانہ ہوا تھا اور کل واپسی ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ 10 جون کو حج کی ادائیگی کے لئے المیزان ٹراویلس سے قافلہ روانہ ہو رہا ہے۔