تلنگانہ

ایک لاکھ 30 ہزار ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی کا جیون ریڈی نے کیا دعوی

مرکز میں کانگریس ، حلقہ پارلمینٹ نظام آباد سے جیون ریڈی کو ایک لاکھ 30 ہزار کی اکثریت سے کامیابی یقینی 

بودھن رکن اسمبلی سدرشن ریڈی و دیگر قائدین کی میڈیا کانفرنس

نظام آباد 14/مئی (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس) مرکز میں کانگریس پارٹی کو اقتدار حاصل ہوگا اور نظام اباد پارلیمانی حلقہ سے کانگریس پارٹی امیدوار ٹی جیون ریڈی کو ایک لاکھ 30 ہزار ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی یقینی ان خیالات کا اظہار سابق وزیر و رکن اسمبلی بودھن انچارج حلقہ پارلمینٹ نظام آباد سدرشن ریڈی نے آج صبح ایک منعقدہ میڈیا کانفرنس میں صدر ضلع کانگریس کمیٹی مانالہ موہن ریڈی کی صدارت میں پی سی سی ورکنگ پرسیڈینٹ و رکن کونسل مہیش کمار گوڑ ، تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈمی چیئرمین طاہر بن حمدان ،نظام آباد کانگریس پارٹی امیدوار و رکن کونسل ٹی جیون ریڈی ، کے ہمراہ ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کا انعقاد عمل لایا کانگریس قائدین نے کہا کہ ووٹروں کی ایک کثیر تعداد نے کانگریس پارٹی کے امیدوار ٹی جیون ریڈی کےحق میں اپنے ووٹوں کا استعمال کیا ہے

 

ان قائدین نے کہا کہ بی آر ایس اور بی جے پی کے خفیہ گٹھ جوڑ کے باوجود کانگریس پارٹی کو حلقہ پارلمینٹ نظام آباد میں ایک لاکھ 50 ہزار ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ٹی جیون ریڈی نے کہا ضلع نظام آباد فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا ایک گہوارہ ہے انتخابات پرامن ماحول میں منعقد ہونے تاہم بعض سیاسی جماعتوں کے قائدین نے مذہبی منافرت اور پرامن ماحول کو ہوا دینے کی کوشش کی لیکن انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا انہوں نے کہا کہ تشکیل تلنگانہ کے بعد مرکزی اور ریاستی حکومت نے نظام آباد کی ہمہ جہت ترقی کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا تھا پارلیمانی انتخاب میں کامیابی حاصل ہونے کے بعد ضلع کی ترقی کے لئے کانگریس پارٹی کی ذمہ داری میں بڑھ گئی ہے

 

کارگزار صدر پی پی سی و رکن کونسل مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ ریاست کی 17 پارلمانی نشستوں کے منجملہ 11 نشستوں پر کامیابی کا دعویٰ کیا انہوں نے کہا اس پارلیمانی انتخابات میں بی بی جے پی کی شکست یقینی ہے ریاست میں دوسرا ڈیجیٹ حاصل نہیں کرسکی گئی انہوں نے کہا کمیونسٹ پارٹیوں ، طلباء اور مختلف تنظیموں کی جانب سے کانگریس پارٹی کی تائید کرنے پر اور سماج کے تمام طبقات ، میڈیا سے اظہار تشکر کیا اس میڈیا کانفرنس میں سابق اراکین اسمبلی ، و اراکین کونسل پارٹی کے سینئر قائدین موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button