انٹر نیشنل

سعودی ایئرپورٹس پر مسافروں کی تعداد میں 26 فیصد اضافہ – سعودی جنرل اتھارٹی

ریاض ۔ کے این واصف

عمرہ زائرین کی آمد مین اضافہ اور مملکت کی ویزا اجراء کی پالسی میں آسانی نے مملکت مین وزٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے منگل کو 2023 ایئرٹرانسپورٹ کے حوالے سے سالانہ رپورٹ جاری کی ہے۔عاجل ویب کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2023 میں مملکت کے ایئرپورٹس پر مسافروں کی تعداد 112 ملین تک پہنچ گئی یہ تعداد 2022 کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ ہے۔

 

2023 میں انٹرنیشنل روٹس پر مسافروں کی تعداد 61 ملین رہی جو 2022 کے مقابلے میں 46 فیصد زیادہ رہی جبکہ 2023 میں ڈومیسٹک پروازوں کے مسافروں کی کل تعداد 51 ملین رہی جو 2022 کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہے۔2023 میں مملکت کے ایئرپورٹس پر اندرون ملک پروازوں کی تعداد 4 لاکھ 21 ہزار تک پہنچ گئی جس میں 2022 کے مقابلے میں 2 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی طرح 2023 میں انٹرنیشنل پروازوں کی تعداد 3 لاکھ 94 ہزار تک رہی جو گزشتہ سال کے مقابل میں 36 فیصد زیادہ ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق 2023 میں مملکت فضائی رابطوں کے حوالے سے 9 یں نمبر پر ہے جبکہ 2019 میں یہ نمبر 18 واں تھا۔ 2023 میں مملکت کے ایئرپورٹس پر86 ممالک کی پروازیں پہنچیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2023 میں مملکت کے تمام ایئرپورٹس کی گنجائش 116 ملین مسافروں تک پہنچ گئی۔ جدہ کا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ 45 ملین سالانہ مسافروں کے ساتھ سرفہرست رہا

 

جبکہ ریاض کا کنگ خالد ایئرپورٹ 37 ملین سالانہ مسافروں کے ساتھ دوسرے اور دمام کا کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ 13 ملین سالانہ مسافروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button