تلنگانہ

چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کے لئے کوئی نہیں ہے ، ضمانت منظور کریں _ پیپر لیک کیس کی ملزمہ رینوکا کی عدالت سے استدعا

حیدرآباد _ 2 اپریل ( اردولیکس ) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے پیپر لیک کیس میں رینوکا راٹھور کی ضمانت کی درخواست کو عدالت مسترد کردیا ہے جو اس کیس  میں کلیدی ملزم ہیں اور  رینوکا فی الحال حیدرآباد کے چنچل گوڑہ ویمن جیل میں مقید ہے ۔ نامپلی عدالت نے اس  کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ اس نے عدالت سے کہا  کہ وہ بیمار ہے اور دو چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ اپنی درخواست میں انس  نے کہا کہ پیپر لیک کیس میں اس  کا کوئی خاص تعلق نہیں، صرف مجرمانہ الزامات لگائے گئے ہیں

 

تاہم سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کیس کی تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے اور اس میں کئی لوگوں کا رول شامل ہے، جس کا انکشاف ایس آئی ٹی کی جانچ میں ہوا ہے۔ اگر رینوکا کو ضمانت منظور کی جاتی ہے تو وہ کیس پر اثر انداز ہوسکتی ہے عدالت نے اس دلیل سے اتفاق کرتے ہیں اس کی  ضمانت کی درخواست کو مسترد کردیا ۔ پولیس نے پیپر لیک کیس میں رینوکا راٹھور کو ملزمہ نمبر 3 بنایا ہے اس کا تعلق ونپرتی ضلع سے ہے اور وہ گروکل اسکول میں ہندی کی ٹیچر تھی تاہم پیپر لیک کیس میں پکڑی جانے کے بعد اس کو معطل کردیا گیا۔ اسی طرح رینوکا کا شوہر بھی اس کیس میں چوتھا  ملزم ہے وہ بھی سرکاری ادارے میں کام کرتا تھا اس کو بھی معطل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button