انٹر نیشنل

موسم حج – عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری، ڈھائی لاکھ سے زائد عازمین مملکت پہنچ گئے 

ریاض ۔ کے این واصف

حج سالانہ بنیاد پر ہونے والا ایک ایسا اجتماع ہے جس کی نظیر دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ دنیا سے ایک وقت میں اقطاع عالم سے لاکھوں افراد کا جمع ہونا، جن کا نہ وطن ایک نہ تہذیب و زبان ایک، وقت واحد میں تمام کا مناسک ادا کرنا، سوچیں تو ایک معجزہ لگتاہے۔ اور معجزہ ہر سال ہوتا اور کامیابی کے ساتھ مکمل ہوتا ہے۔

 

سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن “جوازات” کے مطابق حج سیزن کے آغاز سے اب تک مختلف ممالک سے ڈھائی لاکھ سے زائد عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں۔سعودی خبررساں “ایس پی اے” کے مطابق مختلف ممالک سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ فضائی راستے سے قبل از حج آنے والے عازمین مدینہ منورہ پہنچ رہے ہیں۔فضائی راستے کے علاوہ بحری اور زمینی راستوں سے بھی عازمین حج کی آمد جاری ہے۔

 

محکمہ جوازات کے مطابق 19 مئی 2024 تک آنے والے عازمین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 67 ہزار657 تک پہنچ چکی ہے۔یومیہ بنیاد پر عازمین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی جانب سے ایئرپورٹ پر عازمین کی سہولت کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے جبکہ وہاں متعین عملے کو مختلف زبانوں کے اہم اور روزمرہ استعمال ہونے والے الفاظ بھی سکھائے گئے ہیں تاکہ عازمین کو آسانی سے اپنی بات سمجھا سکیں۔

 

واضح رہے جدہ حج ٹرمنل پرعازمین کی آمد کا آ غاز آئندہ ہفتے سے ہوگا۔ حج ایام سے قبل ہندوستان مختلف ممالک سے آنے والے عازمین براہ راست مدینہ منورہ آتے ہیں۔حجاج کے مقرر کردہ شیڈول کے مطابق وہ عازمین جو براہ راست مدینہ منورہ آتے ہیں حج کی ادائیگی کے بعد ان کی روانگی جدہ سے ہوتی ہے جبکہ جدہ آنے والے حجاج کی واپسی مدینہ منورہ سے ہوتی ہے اس طرح حجاج کو دوطرفہ سفر نہیں کرنا پڑتا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button