تلنگانہ

حیدرآباد میں “دار الھدا گلوریس قرآن پرنٹنگ کامپلیکس” کی تعمیر – اپنی نوعیت کا ایک عظیم پروجکٹ 

ریاض ۔ کے این واصف

دنیا میں ہمارے رسواء ہونے کا سبب ہمارا تاریک قرآن ہوناہے۔ قرآن کتاب ھدایت ہے، قرآن رہنما ہے، قرآن رہبر ہے، قرآن میں ہمارے ہر مسئلہ کا حل ہے بشرطیکہ ہم اس کو سمجھیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ابو عمر پرویز مدنی نے کیا۔ وہ ریاض میں منعقد ایک پروجکٹ پریزنٹیشن پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ مولانا پرویز نے کہا کہ ہمیں نہ صرف خود قرآن کوسمجھنا ہے بلکہ اس کو اغیار تک پہنچانا ہے۔ تاکہ دنیا میں پیام ہدایت عام ہو۔ اسی مقصد کے تحت دارالہدیٰ نے ہندوستان کی مختلف زبانوں میں قرآن کے ترجمہ کا بیڑا اٹھایا ہے۔

 

اب تک ہندوستان کی آٹھ زبانوں میں ترجمہ کا کام مکمل ہوچکاہے۔ دارالہدیٰ کا منصوبہ ہے کہ مختلف زبانوں میں ترجمہ کردہ قرآن کے لاکھوں نسخے سارے ملک میں تقسیم کئے جائیں۔ طباعت و اشاعت اس مقصد کی تکمیل کے لئے حیدرآباد شہر میں “دارالھدا گلوریس پرنٹنگ کامپلیکس” تعمیر کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔ جس کے لئے حیدرآباد کے مضافات (وقار آباد) میں بڑی زمین بھی حاصل کرلی گئی ہے۔ انہوں نے اس پروجکٹ کی تعمیر میں برادران ملت سے "دارالہدیٰ چیارٹیبل ٹرسٹ” سے مالی تعاون کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل خیر حضرات پروجکٹ کے شیئرز خریدیں۔ ہندوستان میں ایک شیئر کی قیمت 22 ہزار روپئے ہے۔ یہ آپ کے لئے صدقہ جاریہ بھی ہے اور کامیاب تجارت بھی۔

 

اجلاس کا آغاز عبدالعزیز شمشیر کی قراءت کلام پاک سے ہوئی۔ ناظم اجلاس سید ناصر خورشید نے اپنے ابتدائی کلمات میں اجلاس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ یاسین بیگ نے اپنے دارالھدا کی جانب سے حاضرین کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دارالھدا چیارٹیبل ٹرسٹ کی ہندوستان کی پانچ ریاستون مین سماجی سرگرمیاں جاری ہیں۔ جن کی ایک آڈیو ویجول شو کے ذریعہ تفصیلات پیش کی گئیں۔ انھوں نے بتایا کہ حیدرآباد میں تعمیر کیا جانے والا ٹرسٹ کا قرآن کامپلیکس 88 ہزار مربع فٹ اور اس سے متصل علی مسجد 25 ہزار مربع فٹ پر تعمیر کی جائے گی۔

 

اجلاس میں ہندوستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ناصر خورشید نے نظامت کے فرائض انجام دئیے اور عبدالجبار (انا) کے ھدیہ تشکر پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button