اسپشل اسٹوری

مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والی ایک اور فلم ” ہمارے بارہ ” کا قابل اعتراض ٹیزر ریلیز

حیدرآباد _ 23 مئی ( اردولیکس ڈیسک ) مسلم آبادی میں اضافے اور قرآن و سنت کی تعلیمات کے مضحکہ پر مرکوز ہندی فلم ‘ہمارے بارہ’ کا ٹیزر حالیہ دنوں ریلیز ہوا ہے جس میں مسلم خواتین کو جانوروں کے طور پر پیش کیا گیا۔یہ فلم 7 جون کو ریلیز ہونے والی ہے سوشل میڈیا بالخصوص ایکس پر اس فلم کے خلاف مسلمانوں کی جانب سے آواز بلند ہورہی ہے اور اس فلم کی ریلیز پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے

 

ٹیزر سے پہلے، میکرز کی جانب سے جاری کیے گئے پوسٹرز میں ایک مسلم جوڑے کے ساتھ اس کے 12 بچوں کو پیش کیا گیا۔

 

بتایا گیا ہے کہ اس فلم کو فرانس میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی کانز فلم فیسٹیول کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس فلم کا تعلق اتراکھنڈ سے بھی ہے۔ دراصل، اس فلم کے تخلیقی ہدایت کار بدری ناتھ-کیدارناتھ مندر کمیٹی کے چیئرمین اجیندر اجے ہیں۔ جبکہ اس کی ہدایت کاری کمل چندر نے کی ہے۔ فلم کے پروڈیوسر روی ایس گپتا، وریندر بھگت، سنجے ناگپال اور شیو بالک سنگھ ہیں۔ فلم میں انو کپور، پدم شری منوج جوشی، مراٹھی اداکارہ اشون کالسیکر، پارتھ سمتھن نے کام کیا ہے۔

 

جیسے ہی فلم کا نیا پوسٹر منگل کو سوشل میڈیا پر ریلیز ہوا، یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ٹرینڈ کرنے لگا۔ یہ فلم 7 جون کو معروف وائی کام اسٹوڈیوز کی جانب سے بڑے پردے پر ریلیز کی جائے گی۔ فلم کا میوزک زی میوزک کی جانب سے جاری کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button