نیشنل

ریڈیسن ہوٹل کو مودی 80 لاکھ کا بل باقی۔ فلم اداکار پرکاش راج کا ٹویٹ

بنگالورو۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ایک ہوٹل میں قیام کیا تھا اور حکومت کی جانب سے اس کا بل ادا نہ کرنے کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔ سال 2023 اپریل میں نریندر مودی نے ریڈیسن بلو ہوٹل میں قیام کیا تھا

 

کہا جا رہا ہے کہ ہوٹل کا بل تقریبا 80 لاکھ روپے ادا شدنی ہے۔ اس اثناء میں فلم اداکار پرکاش راج نے کہا ہے کہ جس ہوٹل میں وزیراعظم نے قیام کیا تھا اس کا بل ادا کرنے سے متعلق پوچھے جانے پر بل کی رقم ادا نہیں کی جا رہی ہے۔ انہوں نے انگریزی روزنامہ میں اس تعلق سے شائع خبر کو ٹویٹر پر پوسٹ کیا ہے۔ پرکاش راج نے سوال کیا کہ جس شخصیت کو بھگوان نے بھیجا ہے اور وہ نان بائیولوجیکل ہیں تو ان سے بل پوچھنے کا انسانوں کو کیسے اختیار ہے۔ یہاں یہ ذکر بے جا نہ ہوگا کہ نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اتھارٹی ماحولیات اور وزرات جنگلات کے زیر اہتمام پراجیکٹ ٹائیگر کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر وزیراعظم میسور کے دورے پر تھے۔

 

انہوں نے اس دوران ایک ہوٹل میں قیام کیا تھا جس کا بل 80 ہزار روپے ادا شدنی ہے اور حکومت کی جانب سے ابھی تک یہ بل ادا نہیں کیا گیا ہے۔ مرکز کا کہنا ہے کہ یہ بل ریاستی حکومت کو برداشت کرنا ہوگا۔ اس دوران ہوٹل انتظامیہ نے اس معاملہ میں ہوٹل کے بل کی ادائیگی کے تعلق سے قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

Adb1

متعلقہ خبریں

Back to top button