نیشنل

ہماری حکومت بننے پر ہند پاک۔ واگھا بارڈر کھول دیا جائے گا۔ سابق چیف منسٹر پنجاب چرن جیت سنگھ چنی‌کا بیان

حیدرآباد۔ ریاست پنجاب کے سابق چیف منسٹر اور اس وقت پنجاب کے جالندھر حلقہ سے انتخابات میں حصہ لینے والے چرنجیت سنگھ چنی نے کہا ہے کہ کانگرس کے برسر اقتدار آنے پر انڈیا پاکستان واگھا بارڈر کھول دیا جائے گا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چنی نے کہا کہ سرحد کھولنے سے پاکستان کے لوگ علاج کے لیے ہندوستان آئیں گے اور اس سے پنجاب کے میڈیکل ٹورزم کو فروغ ملے گا۔ چرن جیت سنگھ سنی نے مزید کہا کہ ہماری حکومت آنے کی صورت میں ہم علاقہ کی ترقی کریں گے اور واگھا بارڈر کھول دیں گے

 

تاکہ دیگر ممالک کے بھائی یہاں علاج کے لیے آ سکیں اس سے ہمارے میڈیکل ٹورزم کو فروغ حاصل ہو گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button