نیشنل

گجرات کے ایک گیم زون میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ _ 20 افراد زندہ جل گئے ، مرنے والوں میں زیادہ تر بچے

راجکوٹ _ 25 مئی ( اردولیکس ڈیسک) گجرات کے راجکوٹ شہر میں خوفناک آگ لگ گئی۔ راجکوٹ میں واقع ٹی آر پی گیم زون میں  آگ لگنے کا یہ واقعہ پیش آیا۔اس واقعے میں 20  افراد ہلاک ہوگئے ۔

 

بتایا جاتا ہے کہ مرنے والوں میں زیادہ تر بچے بہیں۔ پولیس اور فائر مین ریسکیو آپریشن کر رہے ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

 

گجرات کے چیف منسٹر بھوپیندر پٹیل  نے امدادی کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا۔ عہدیداروں کو زخمیوں کا بہتر علاج یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔ چیف منسٹر نے ایکس پر  پوسٹ کیا کہ راجکوٹ میونسپل کارپوریشن کے تمام عہدیدار فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی پریشانی نہ ہو

 

۔ راجکوٹ پولیس کمشنر راجو بھارگو نے کہا کہ حادثے کی وجوہات مکمل تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی۔ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button