جرائم و حادثات

حیدرآباد میں بارش سے مزید دو ہلاکتیں۔ 3 سالہ بچہ بھی شامل

حیدرآباد۔ شہر کے علاقہ اولڈ حفیظ پیٹ میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہوئی بارش کے دوران دو افراد کی موت ہوگئی جن میں تین سال کا بچہ بھی شامل ہے۔

 

میاں پور پولیس کے مطابق محمد صمد عمر 3 سال‌ساکن سائی نگر کے مکان پر پڑوسی کے مکان کی 5 ویں منزل کے اوپر سے سیمنٹ کی اینٹیں گر پڑیں جس کے نتیجہ میں لڑکا ہلاک ہوگیا۔ ایک اور واقعہ میں محمد رشید عمر 45 سال اپنی موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ پڑوسی کے گھر کی سیمنٹ کی اینٹوں کی دیوار گر گئی اور کچھ اینٹیں ان کے سر پر گر پڑیں جس کی وجہ سے اس شخص کی موت ہوگئی۔ واضح رہے کہ شہر اور مضافات کے بیشتر علاقوں میں آج گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ دھواں دار بارش ہوئی

 

بارش کے دوران جہاں کئی مقامات پر درخت گر پڑے جس کی وجہ سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ ان حادثات میں کسی بھی طرح کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button