تلنگانہ

تلنگانہ عازمین حج مقیم بلڈنگ نمبر 127 کے مسائل حل۔ “اردو لیکس” کی مساعی

ریاض ۔ کے این واصف

“اردو لیکس” اور “INS خبر نامہ” میں جمعرات کو ایک انڈین ایمبیسی واٹس اپ گروپ کے حوالے سے ایک خبر شائع ہوئی تھی کہ ہندوستانی عازمین کو قیام کے لئے رہائش گا ہیں فراہم کی گئی ہیں وہ بے حد صاف ستھری، مکمل طور پر بنیادی ضروریات وغیرہ سے آرستہ ہیں۔ ان میں کسی چیز کی کمی نہیں۔ نیز اس بیان میں انتظامی عملے کی بھی ستائش کی گئی تھی۔

 

اس خبر کے شائع ہونے کے بعد حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے گروپ جنہیں بلڈنگ نمبر 127 میں رکھا گیا ہے نے ریاض میں اردو لیکس کے نمایندے کو واٹس اپ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی۔ جس میں عازمین کا ایک بڑا گروپ اپنی رہائشی بلڈنگ کی ناگفتہ حالات، بنیادی ضرورت پانی کی عدم سپلائی، صفائی کا ناقص انتظام اور منتظمین کی لاپرواہی اور بے حسی پر شدید غصہ کا اظہار کررہا تھا۔ بیان کے مطابق یہ گروپ تلنگانہ حج کمیٹی کے ذریعہ حج کیلئے آیا ہے۔

 

حیدرآبادی گروپ کے شیئر کردہ اس ویڈیو کو نمائندے اردو لیکس نے سفارت خانہ ہند کے ذمہ داروں کو فارورڈ کیا کچھ ہی دیر میں ایمبیسی نے جواب بھیجا کہ بلڈنگ نمبر 127 کے مسائل حل کردئیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button