مبارکباد
نندی گاؤں کلاں کوڈنگل میں محمد عمر کی شادی _ تقریب ولیمہ میں حافظ محمد فیاض احمد کی شرکت

محمد طاہر علی صاحب مرحوم کے فرزند محمد عمر ساکن نندی گاؤں کلاں ، منڈل کوڈنگل ضلع و قار آباد کی شادی جناب سید صاحب ساکن چٹلہ پلی کی دختر کے ساتھ 3جون پیر کو مرباری فنکشن ہال حیدر آبادروڈ ، کوڈنگل میں انجام پائی۔اور تقریب ولیمہ کا اہتمام موضع نندی گاؤں کلاں ، منڈل کو ڈنگل میں کیا گیا۔ تقریب ولیمہ میں دوست احباب کے علاوہ رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس تقریب میں المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس حج و عمرہ گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر حافظ محمد فیاض احمد اور ان کے عزیز واقاریب نے بھی شرکت کی