محمد نعمان الدین کی نیٹ امتحان میں اعلیٰ نشانات سے کامیابی

نظام آباد 5/ جون (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس) نبیرہ جناب محمد تاج الدین اور جناب خطیب معین الدین محکمہ تعلیمات کے فرزند ماسٹر محمد نعمان الدین نے جاریہ سال منعقدہ نیٹ امتحان میں 720 نشانات کے منجملہ 507 نشانات حاصل کرتے ہوئے امتیازی کامیابی حاصل کی محمد نعمان الدین نے اپنے طالب علمی کے دور سے ہی ہونہار و با صلاحیت طالب علم کی حیثیت سے اپنی ایک منفرد شناخت بنائی
انہوں نے ایس ایس سی، انٹرمیڈیٹ بورڈ امتحانات میں درجہ اول سے کامیابی کی وہ پیشہ طب سے وابستہ ہونے کے عزم کے ساتھ قومی سطح پر منعقد ہونے والے نیٹ امتحان کی کوچنگ کیلئے آکاش تعلیمی ادارے شاخ نظام آباد میں داخلہ لیا محمد نعمان الدین کی نیٹ میں اعلیٰ ترین نشانات سے کامیابی حاصل کرنے پرمحمد نورالدین خان ایڈوکیٹ، محمد علی خان موظف کوآپریٹیو بنک، محمد یوسف الدین خان سینئر جرنلسٹ، محمد رحیم الدین، محمد برہان الدین، شیخ ابراہیم موظف فورمین الیکٹریسٹی، محمد کلیم الدین شمس صدر مدرس ڈاکٹر شیخ حیدر، ڈاکٹر ضیاء الدین،محمد وسیم الدین سافٹ ویئر ڈیلوپر قطر ائیر ویز، محمد ابرہیم ای سی ای انجینئر، محمد کریم الدین سیول انجینئرسعودی عرب، محمد سیف الدین خان الیکٹریکل انجینئر دبئی، محمد صدام،محمد منتحی انجینئر، محمد عدنان الدین محمد دانش الدین میکانیکل انجینئر سعودی عرب،آکاش ڈائریکٹر وفیکلٹیز عزیز واقارب و دوست احباب نے محمد نعمان الدین کو مزید ترقی و کامیابی کے لئے اپنی دعاؤں سے نوازا نیٹ میں اعلیٰ درجہ کے نشانات کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا
۔علاوہ ازیں سید مجیب علی ڈائریکٹر نالج پارک انٹرنیشنل اسکول نے بھی محمد نعمان الدین کو مبارکباد پیش کی۔محمد نعمان الدین کریسنٹ ہائی اسکول قلعہ روڈ نظام آباد کے ایس ایس سی کے طالب رہ چکے ہیں۔