گورنمنٹ جونیر کالج نارائن پیٹ کے پمفلیٹ کی رسم اجراء

نارائن پیٹ 6/ جون ( اردو لیکس ) گورنمنٹ جونیر کالج نارائن پیٹ میں نئے تعلیمی سال 25-2024 کے لئے داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس سلسلہ میں آج ضلع انٹر میڈیٹ ایجوکیشن آفیسر جناب محمد ریاض حسین کے ہاتھوں کالج کے پمفلیٹ کی رسم اجراء عمل میں آئی۔
جس میں گزشتہ تعلیمی سال کے سالانہ نتائج میں امتیازی نشانات حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کی نشاندہی ، کالج کی خصوصیات اور سرکاری جونیر کالجس میں دی جانے والی خصوصی مراعات کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ضلع انٹر میڈیٹ ایجوکیشن آفیسر جناب ریاض حسین نے اولیائے طلباء سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے مستقبل کو تابناک بنانے کے لئے سرکاری جونیر کالج میں داخلہ دلوائیں۔
بعد ازآں پرنسپل مسٹر پی پرتاپ ریڈی نے بتایا کہ گورنمنٹ جونیر کالج نارائن پیٹ میں اردو ، تلگو اور انگلش میڈیم کے تمام گروپس ایم۔ پی۔ سی۔ ، بی۔ پی۔ سی۔ ، سی۔ ای۔ سی اور ایچ سی موجود ہیں اور اس کے لئے درکار مضمون واری مستند وتجربہ کار لیکچررس بھی موجود ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کالج میں داخلہ کے لئے کسی قسم کی کوئی فیس نہیں لی جاتی بلکہ مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ مفت درسی کتب بھی دئیے جاتے ہیں علاوہ ازیں اسکالر شپ کی رقم راست طلباء کے اکاونٹ میں جمع کی جاتی ہے۔ انہوں مزید بتایا کہ ) تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے جاری کردہ سالانہ نتائج میں گورنمنٹ جونیئر کالج نارائن پیٹ کے طلباء وطالبات نے ہر سال کی طرح اس سال بھی شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بہترین نتائج سے تاریخ رقم کی ہے۔ ایم پی سی انگلش میڈیم سے صفورا نورین نے 1000/959 نشانات اور طاہرہ نورین نے 1000/915 نشانات حاصل کئے ہیں جب کہ بی پی سی اردو میڈیم سے فاطمہ بیگم نے 916 اور تحسین فاطمہ نے 913 امرین صبا نے 910 نشانات حاصل کئے ہیں اسی طرح سی ای سی اردو میڈیم سے نبیرہ بیگم نے 906 , ایچ ای سی اردو میڈیم سے سمیرا انجم نے 913 اور بی پی سی تلگو میڈیم سے مہیشوری نے 902 نشانات حاصل کرتے ہوئے امتیازی کامیابی درج کی ہیں۔ علاوہ ازایں سال اول میں بھی تقریباّ 10 طلباء و طالبات نے %90 سے زائد نشانات حاصل کرتے ہوئے شاندار مظاہرہ کیا ہے۔
پرنسپل نے دسویں جماعت کامیاب تمام طلباء وطالبات سے گورنمنٹ کالج میں داخلہ لینے کی اپیل کی ہے۔ قبل ازیں پفلیٹ کے اسپانسر جناب ڈاکٹر رحمت قریشی ، سعید احمد تاج اور اسٹوڈینٹس لیڈر جناب فیاض احمد قریشی کو تہنیت پیش کی گئی۔