اردو ٹیچرس فورم ضلع نارائن پیٹ کی اسکول چلو مہم کے پمفلیٹ کی اجرائی

نارائن پیٹ : 07 جون (اردو لیکس) اردو ٹیچرس فورم ضلع نارائن پیٹ کی جانب سے بڑی باٹا کے تحت چلائی جارہی اسکول چلو مہم کے پمفلٹس کا رسم اجرائی بمقام سرکاری مدرسہ وسطانیہ لعل مسجد جناب عبدالغنی صاحب DEO نارائن پیٹ کے ہاتھوں عمل میں لائی گئ ۔اسکول چلو مہم کے تحت اردو ٹیچرس فورم نارائن پیٹ کی جانب سے تمام نارائن پیٹ ضلع کے اردو میڈیم پرائمری، اپرپرئمری و ہائی اسکولوں کو وافر مقدار میں اردو پمفلٹس تقسیم کئے گئے۔
جس میں سرکاری اردو میڈیم اسکولوں کی خصوصیات کو نمایاں کیا گیا ہے۔یہ اشتہار HC جولرس نارائن پیٹ کے تعاون سے بنائے گئے ہیں۔
اس پروگرام کی صدارت جناب امیرالدین چاند صدر اردو ٹیچرس فورم نےکی۔ عبدالغفار جنرل سیکرٹری اردو ٹیچرس فورم نے اردو میڈیم مدارس کی کارکردگی اور مسائل کو رکھتے ہوئے کسطرح اردو میڈیم مدارس کو بہتر بنایا جائے تفصیل سے روشنی ڈالی۔ ضلعی مہتمم تعلیمات جناب عبدالغنی صاحب نے اپنے خطاب کے دوران مدرسہ وسطانیہ لعل مسجد کی بہتر کارکردگی کو سراہتے ہوئے مدرسہ کی ترقی کے لئے اپنے تعاون کا تیقن دیا۔ محمد تقی چاند رکن بلدیہ نارائن نے اس محفل سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے نو نہالوں کو سرکاری اردو میڈیم مدارس میں داخلہ دلوائیں
۔راجندر اے ایم او،ناگرجنا ریڈی اے ایم او اور ڈسٹرکٹ سائنس آفیسر بھانو پرکاش نے اس محفل سے خطاب کیا۔ بڈی باٹا پروگرام کے پہلے دن منعقد اس پروگرام میں مدرسہ وسطانیہ لعل مسجد میں ضلعی مہتمم تعلیمات جناب عبدالغنی صاحب کے ہاتھوں 11 طلباء نے داخلہ لیا۔ اس موقع پر صدر مدرس لعل مسجد ظہیرالدین منیار،عبدالسلام، فضل احمد، محمد رشید، محمد علی تاج، صبا۶سلطانہ ریاستی خاتون نائب صدر پی آر ٹی یو، خدیجہ بانو بیگم، ترنم سلطانہ، انجم، محمد صادق، محمد خالد، نظام الدین منیار اوراولیائےطلباءکی کثیر تعداد موجود تھی۔