ایجوکیشن
ضلع سنگاریڈی سرگاپور کے اپر پرائمری اسکول میں داخلوں کا آغاز

حیدرآباد۔ضلع سنگاریڈی کے منڈل پریشد اپر پرائمری اسکول سرگاپور میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔اسکول کے صدر مدرس نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ اسکول میں داخلوں کا آغاز ہو چکا ہے، اپنے نونہالوں کو اسکول میں داخلہ دلائیں جہاں پر اردو اور انگریزی میڈیم میں تعلیم دی جاتی ہے
جماعت اول سے جماعت ہفتم تک اور حکومت تلنگانہ کی جانب سے فری یونیفارم کتابیں اور مڈ ڈے میل دیا جاتا ہے۔ اسکول کے صدر مدرس محمد ایاز علی و اساتذہ کرام نے آج باضابطہ پروفیسر جئے شنکر بڈی بٹا پروگرام کا آغاز کیا اماں آدرشا تمپاٹھا سالہ کمیٹی کے سربراہ کے ساتھ مشاروت کی اور والدین سے ملاقات کی گئی۔