ادارہ انوار المدارس ودارالعلوم سعیدیہ نظام آباد کے زیر اہتمام اسپوکن انگلیش طلباء کا گرانڈ کنویکیشن
مہمان خصوصی حافظ محمد لئیق خان صاحب صدر جمیعۃ العلماء نظام آباد کے ہاتھوں کامیاب طلباء میں انعامات

نظام آباد 7/ جون (پریس نوٹ) شہر حیدرآباد کے مشہور ومعروف انگریزی ٹرینر عاقب صفی قاسمی کی اسپوکن انگلیش کلاسیس کے اختتام پر ایک گرانڈ کنویکیشن پروگرام منعقد ہوا جس میں تمام طلباء نے حصہ لیتے ہوے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا
اس پروگرام میں مولانا خضر احمد خان قاسمی ناظم ادارہ انوار المدارس مولانا عبد القیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء امام وخطیب مسجد اسلامیہ وخادم دارالعلوم سعیدیہ کے علاؤہ ضلع نظام آباد جمعیت علماء صدر حافظ لئیق خان نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوے طلباء کو سرٹیفکیٹ اور انعامات دیئے اس موقع پر مولانا رضوان قاسمی ناظم دارالعلوم بچکندہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حسیب الرحمان خان صاحب حال مقیم قطر کی فکر ہیکہ علم دین حاصل کرنے طلباء کرام کو انگریزی زبان دانی سے واقف کرایا جاے جس کے وہ کافی جدوجہد کررہے ہیں حافظ لئیق خان نے مولانا عاقب صفی کی مثالی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضہ ہے کہ علماء کرام وحفاظ عظام انگریزی زبان سیکھیں
تاکہ اس کے ذریعہ دین کے پیغام کو دور دور تک پہونچایا جاسکے مولانا عبد القیوم شاکر القاسمی مولانا خضر احمد خان قاسمی نے حسیب صاحب رضوان قاسمی صاحب ومولانا عاقب صفی قاسمی صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا تمام طلباء کو مبارکباددی اور اس پروگرام کو سراہا اس موقع پر مولانا سید ذکی الدین مفتی زبیر حافظ فرقان ابوبکر سر اور شعیب سر نے انگریزی زبان میں تقاریر پیش کیں دیگر طلباء نے بھی اپنا تعلیمی مظاہرہ پیش کیا