12جون کو نظام آباد شہر کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی سربراہی نہیں ہوگی

12/ جون کو شہر کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی سربراہی نہیں ہوگی
متبادل طور پر ٹینکرس کے ذریعہ پانی کی سربراہی کی جائے گی: میونسپل کمشنر
نظام آباد:11/ جون (اردو لیکس) میونسپل کمشنر نظام آباد مندامکرندا نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ کل بتاریخ 12/ جون بروز چہارشنبہ جانکم پیٹ میں واقع فیڈر پائپ لائن کے لکیج کے مرمتی کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی سربراہی مسدود رہے گی۔ جن میں سبھاش نگر، مہالکشمی نگر، چندر شیکھر کالونی، خلیل واڑی، پوچما گلی، گوتم نگر، نظام کالونی، گنگاستھان، مالاپلی، آٹو نگر، ایلمہ گٹہ،کنٹیشور (بینک کالونی)، نامدواڑہ، مرچی کمپاؤنڈ، اسلام پورہ، کھوجہ کالونی اور گوتم نگر، حمال واڑی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پینے کے پانی کی سربراہی عمل میں نہ ہونے کی بناء پر متبادل طور پر مذکورہ بالا علاقوں میں پانی کی سربراہی ٹینکرس کے ذریعہ عمل میں لائی جائے گی۔