جی ٹیک انسٹیٹیوٹ آف آئی ٹی اینڈ ٹیکنکل نظام آباد کے زیر اہتمام خواتین میں انعامات و اسنادتقسیم پروگرام سے مرزا افضل بیگ تیجان کا خطاب نظام آباد:
خواتین کے لئے خود روزگار کورس کی تربیت معاشرے کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل

نظام آباد: 12/جون (اردو لیکس)انسانی معاشرے کی تعمیر و ترقی کیلئے علم اور شعور بنیادی اہمیت کے حامل ہیں دوسری جانب یہ بھی حقیقت ہے کہ طبقہ نسوان معاشرے کا نصف حصہ ہے اس طبقے کی تعلیم و تربیت معاشرے کی اصلاح وہ فلاح کے لیے ضروری اور ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار جی ٹیک انسٹیٹیوٹ آف آئی ٹی اینڈ ٹیکنیکل کے زیر اہتمام امپیریل کنونشن ہال بودھن روڈنظام آبادمیں منعقدہ تقسیم انعامات و اسناد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔
اس پروگرام کی صدارت محمد غوث ڈائریکٹر جی ٹیک انسٹیٹیوٹ آف آئی ٹی اینڈ ٹیکنکل نے کی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے پی سی سی جنرل سکریٹری گڑگو گنگادھر ایڈوکیٹ، سابقہ پی سی سی سیکریٹری این رتنا کر، مہمان اعزازی مرزا افضل بیگ تیجان صدر صدائے اردو ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی،سینئرکارپورٹر ڈیویژن 58 دھاروگلی ایم اے قدوس،سابقہ ڈپٹی میئروقائد کانگریس ایم اے فہیم،عبدالوہاب، ڈاکٹر رضوی شطاری، شیخ صابر،سید مقصود نے شرکت کی۔ اس موقع پرصدر صدائے اردو سوسائٹی مرزا افضل بیگ تیجان نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر خواتین کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کسی ہنر کا حاصل کرنا بھی بہت ضروری ہے۔عصری و فنی تعلیم بھی تعلیمی اور معاشی استحکام کی ضامن ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جی ٹیک انسٹیٹوٹ میں گرمائی تعطیلات کے دوران طالبات و خواتین کو ٹیلر نگ، بیوٹیشن، مہندی ڈیزائن کی تربیت سے آراستہ کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا۔پی سی سی جنرل سکریٹری گڑگو گنگادھر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو اپنے طور پر خود روزگار حاصل کرنے کے لئے جی ٹیک انسٹیٹیوٹ کی کارکردگی کو مسلم معاشرے کے لئے نیک و فعال قرار دیا اور کہا کہ مسلم خواتین کو ایجوکیشن میں آگے آنا چاہیے۔
اور خاص طور پر والدین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دلوائیں اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل لیے فکر مند ہونا چاہئے۔انہوں نے لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ والدین لڑکیوں کی نہ صرف حوصلہ افزائی کریں بلکہ انہیں اپنے مستقبل کو روشن کرنے کیلئے ہر طرح کی مدد و تعاون کریں ناکہ لڑکیوں کے بڑے ہونے کے ساتھ ہی شادی کرنے یا حکومت کی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے ہی کوشش کرنی چاہئے۔سابقہ ڈپٹی میئر ایم اے فہیم نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے اقلیتی طبقات کی خواتین کے لئے بے شمار اسکیمات ہیں تاہم ان کuی رہنمائی اور ان اسکیمات پر سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کو اس ضمن میں رہنمائی کی اشد ضرورت ہے۔محمد غوث ڈائریکٹر جی ٹیک انسٹیٹیوٹ نے کہا کہ اس ادارہ کاقیام 2015 میں عمل لایا گیا اس میں تربیت حاصل کرنے والے نوجوان ملک و بیرون ممالک خدمات انجام دے رہے ہیں اور وہ اپنے خاندانوں کی کفالت بخوبی کررہے ہیں انہوں نے بتایا کہ گذشہ سال (350) خواتین کو تربیت سے آراستہ کیا گیا تھااورجاریہ سال (200) خواتین نے مختلف ہنرسیکھتے ہوئے اس گرمائی تربیتی کیمپ سے استفادہ حاصل کیاہے۔
اس پروگرام سے سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس نے بھی مخاطب کرتے ہوئے جی ٹیک انسٹی ٹیوٹ کی خدمات کی ستائش کی۔ اس موقع پر مہمانوں کے ہاتھوں تربیت یافتہ طالبات و خواتین میں انعامات و اسناد کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔