کانگریس پروگراموں کا بائیکاٹ کرنے عادل آباد کے صحافیوں کا اعلان

عادل آباد میں صحافیوں کی مشترکہ جوائٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس ۔ صحافیوں کو ہراساں کرنے کی مذمت ۔ کانگریس پارٹی پروگراموں کو بائیکاٹ کرنے کا اعلان
عادل آباد۔13/جون(اردو لیکس)عادل آباد صحافی تنظیموں کی مشترکہ جوائٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینر دیویندر نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقدمات کے نام پر صحافیوں کو ہراساں کرنے کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔گذشتہ کل عادل آباد میں صحافیوں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے عادل آباد ضلع کے ایک ٹی وی چینل کے اسٹاف رپورٹر کو بعض کانگریس پارٹی قائدین کی جانب سے مقدمات کے نام پر ہراساں کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے صحافیوں کے تحفظ سے متعلق کئی قراردادیں پاس کیں
۔عادل آباد کے صحافیوں نے واضح کیا کہ آئندہ ایسے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔آپ کو بتادیں کہ حالیہ پارلیمانی انتخابات کو لیکر بعض بڑے ٹی وی چینلوں کے نمائندوں نے عادل آباد پارلیمانی حلقہ میں کانگریس کی شکست پر خبروں کی نشریات کی تھی،جس سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر بعض حکمران جماعت کانگریس پارٹی قائدین نے میڈیا کی آزادی میں رکاوٹ بننے اور پولیس کا سہارا لیتے ہوئے صحافیوں کو ہراساں کرنے کی ناکام کوشش کی،جس پر عادل آباد کے تمام ہی صحافیوں نے متحدہ طور پر اس عمل کی مذمت کی
اور پولیس کے اعلیٰ افسران کو اس سلسلہ میں نمائندگی کی گئی اور حکمراں جماعت کے وہ قائدین جو غیر قانونی مقدمات کے پیچھے ہیں انہیں اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے صحافیوں سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر عادل آباد کے صحافیوں نے اعلان کیا کہ وہ اس وقت تک سیاہ بیج پہن کر کانگریس پارٹی کے پروگراموں میں شرکت کریں گے جب تک مقدمات درج کرنے کے ذمہ دار قائدین عوامی معافی نہیں مانگتے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر آزادی صحافت کو پامال کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔