جنرل نیوز

گروپ II اور گروپ III امتحانات کی تیاری کے لئے اقلیتی امیدواروں سے اردو گھر احمدی بازار نظام آباد پر مفت کوچنگ کیلئے درخواستیں مطلوب

نظام آباد:- 12/جون (پریس نوٹ) ڈسٹرکٹ میناریٹیز ویلفیئر آفیسر نظام آباد محترمہ کے . کرشنا وینی نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹیز اسٹڈی سرکل، کی جانب سے اقلیتی امیدواروں کو گروپ II اور گروپ III کےمسابقتی امتحانات کے لیے مفت کوچنگ کا اعلان کیا گیا

 

ڈائریکٹر اسٹڈی سرکل کے مطابق گروپ II کے تحت 783))اور گروپ III کے تحت (1388)جائیدادوں پر تقررات کیلئے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے اعلامیہ جاری کیا ہے کوچنگ حاصل کرنے کے خواہشمند اقلیتی طلباء 18/جون 2024 تک درخواستیں اردو گھر احمدی بازار نظام آباد پر جمع کر سکتے ہیں اور کوچنگ اردو گھر احمدی بازار نظام آباد پر دی جائے گی جو (45) دن تک رہے گی ۔

 

درخواست کے ساتھ منسلک ہونے والی دستاویزات آدھار کارڈ، ایس ایس سی، انٹر، ڈگری مارکس میمو ، رجسٹریشن کی کاپی اورگروپ اور IIگروپ III امتحانات کے لیے درخواست کی ‌کاپی پاسپورٹ سائز فوٹو 2 عدد کے ساتھ اپنی درخواست داخل کریں مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر ، 9948956994 یا 9700351786 ڈسٹرکٹ میناریٹیز ویلفئیر آفس روم نمبر (221) کلکٹریٹ کامپلکس نظام آباد پر ربط پیدا کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button