تلنگانہ

نظام آباد میں عیدالاضحیٰ کے پیشِ نظر تجارتی اداروں کے اوقات میں توسیع ، ٹریفک کا رخ تبدیل کرنے کا مجلسی قائدین کا مطالبہ  اے سی پی راجہ وینکٹ ریڈی کو یادداشت 

نظام آباد/14 جون (محمد یوسف الدین خا ں ) عید الاضحی کے بیش نظر صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب رکن پارلیمنٹ حیدرآباد کی ہدایت پر ٹاؤن و ضلع صدر مجلس فلور لیڈر محمد شکیل احمد فاضل اور ڈپٹی مئیر ادریس خان ، کی قیادت میں

ایک وفد نے نظام آباد ایڈیشنل کمشنر پولیس راجہ وینکٹ ریڈی ان کے چمبر میں اج ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت بیش ‌کرتے ہوئے بتایا کہ 15 جون تا 19 جون عیدالاضحی کے پانچ ایام متبرک اہمیت کے حامل ہیں ان ایام کے دوران امت مسلمہ روزہ اور سنت ابراہمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کے جانور کا ذبیحہ کرتے ہیں اور قربانی کا گوشت عزیز واقارب و غرباء میں تقسیم کیا جاتا ہے مختلف مقامات سے عوام عید کی خریداری کے لیے دن و رات کے اوقات بازار پہونچتے تاہم پولیس انتظامیہ کی جانب سے گذشہ چند دنوں سے دس بجے شب بازار و تجارتی اداروں کو بند کئے جانے کے باعث عوام کو کئ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کے لئے تجارتی اداروں کو 11 بجے شب تک وقت کی توسیع فراہم کرنے کا مطالبہ کیا

دوسری جانب اقلیتی علاقوں بالخصوص نہرو پارک, بودہن روڈ اور قلعہ روڈ سے بڑی گاڑیوں ،اور آر ٹی سی بسوں کے گزرنے سے ٹریفک میں خلل کے باعث دوکان داروں و چھوٹے تاجرین اور عوام کو پیشِ آرہی دشواریوں کا تذکرہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عیدالاضحیٰ کے تناظر میں بڑی گاڑیوں اور آر ٹی سی بسوں کا رخ تبدیل کرکے بائی پاس ارسہ پلی کی جانب سے بڑی گاڑیوں امدرفت کی جائے تاکہ اقلیتی علاقوں میں ٹریفک آسانی کے ساتھ گزر سکیں یادداشت میں اس جانب توجہ مبذول کرائی گئی کہ عید الضحی کے موقع پر ٹریفک چالانات نہ کئے جائیں اس میں رعایت دی جائے

 

اے سی پی نے مجلس قائدین کو اس بات کا تیقن دیا کہ محکمہ پولیس کی جانب سے ممکن اقدامات روبہ عمل لائیں جائیں گئےاس وفد میں کارپوریٹرس محمد نصیر , ایم اے ماجد, صدیقی،نمائندہ کارپوریٹرس محمد اعجاز حسین ، محمد منور علی ، محمد رفیع الدین ،معاون اراکین بلدیہ محمد مجیب احمد المعروف شہباز احمد ، محمد ارشد پاشاہ ، شیخ خلیل احمد ، عزیز خاں راہی کے علاوہ دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button