قیام و طعام سے لے کر ٹرانسپورٹ کی فراہمی میں ناقص انتظامات _ بیشتر عازمین حج کی شکایت

حیدرآباد _ 16 جون ( اردولیکس) امسال سعادت حج کے لئے سعودی عرب روآنہ ہونے والے ہندوستانی عازمین حج کو ہر معاملے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سعودی حکومت کی جانب سے مناسب انتظامات نہ کئے جانے کی اس کی اصل وجہ بتائی جا رہی ہے حج کمیٹی آف انڈیا کے علاوہ خانگی ٹراویلس سے جانے والے عازمین کی جانب سے اسی طرح کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔
ہندوستانی عازمین کے قیام و طعام سے لے کر ان کے ٹرانسپورٹ کے انتظامات میں سعودی حکام کی جانب سے لاپرواہی اور تساہلی برتنے کی شکایت ہے مناسک حج کے آغاز کے موقع پر مکہ مکرمہ سے منی روانہ ہونے کے لئے وقت پر ٹرانسپورٹ کا انتظام نہیں کیا گیا۔ ہندوستانی عازمین کو منی روانہ ہونے کے لئے کئی گھنٹوں تک بسوں کا انتظار کرنا پڑا۔
بعض عازمین تو منی میں لمحہ آخر میں پہنچے۔ اور جب منی پہنچے تو انھیں خیموں کو حاصل کرنے کے لیے دوڑ دھوپ کرنی پڑی۔بعض عازمین نے سعودی حکومت کے ناقص انتظامات کی تصاویر روانہ کرتے ہوئے شکایت کی۔
ٹرین میں عازمین کو سوار ہونے کے لئے گھنٹوں انتظار کرنا پڑا۔ جن میں زیادہ تر بزرگ عازمین تھے جو وہیل چیر گھنٹوں لفٹ کا انتظار کرتے رہے۔

