انٹر نیشنل

اموبا جدہ چاپٹر – نومنتخب کمیٹی نے ایک شاندار تقریب میں عہدے کا جائزہ حاصل کیا

ریاض ۔ کے این واصف 

علیگڈھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز اسوسی ایشن، جدہ چارٹر کے نومنتخب ارکین برائے سال (2024 – 2026) نے جدہ کی ایک مقامی ہوٹل میں منعقد شاندار تقریب میں اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کیا۔ کمیٹی کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق انتخابات کی کاروئی کی ابتداء جنرل باڈی میٹنگ سے ہوئی اور الیکشن کمشنرز ڈاکٹر سید حامد اور محفوظ حسین کی نگرانی میں انتخابات منعقد ہوئے۔

 

جس میں عقیل جمیل صدر، عاصم ذیشان علی خاں نائب صدر، ڈاکٹر پرنس مفتی ضیاء الحسن جنرل سکریٹری، محمد شاہنواز عالم جوائنٹ سکریٹری، اور رب نواز خاں خازن منتخب ہوئے۔ جبکہ اراکین عاملہ محمد سراج الدین، اختر رسول، ڈاکٹر محمد عمیس انصاری، محمد دانش خاں، فہد ایوب زنجانی، عابد حسین آفتاب، سردار مسعود خاں، ڈاکٹر ابرار احمد اور فہد آفریدی شامل ہیں۔ سابق صدر عتیق صدیقی مشیر ہونگے۔

 

نومنتخب صدر عقیل جمیل نے اپنی ٹیم کا تعارف پیش کیا۔ مشیران فرزان رضوی، عزیزالرب، نور الدین خاں اور عتیق صدیقی نے بیچ پیش کئے۔ سینئر مشیر نے الیکشن کمشنرز ڈاکٹر سید حامد اور محفوظ حسین اور سابق صدرکو تہنیت پیش کی۔نو منتخب صدر نے عقیل جمیل نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دور صدارت مین اپنی ٹیم کا تعاون حاصل کرتے ہوئے تنظیم کے نوجوان اراکین کو متحرک کرنے، ان میں قائدانہ صلاحیت ابھارنے، کیریر گائیڈنس، “ Each one Teach one” کے تحت طلباء کی

 

مالی اعانت، علیگیرینز بلخصوص اور انڈین کمیونٹی بالعموم کی فلاح و بہبود پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں گے۔ علاوہ ازین بانی جامعہ سر سید احمد خاں کے مشن کو آگے بڑھانا ہمارا نصب العین رہے گا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button