انٹر نیشنل

حج کا رکن آعظم وقوف عرفہ کی تکمیل – حجاج کرام کو سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز کی مبارکباد

ریاض ۔ کے این واصف

سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے مناسک حج کے رکن آعظم “وقوف عرفہ” کی تکمیل پر تمام حجاج کرام کو مبارکباد پیش کی۔ احرام میں ملبوس سفیر ہند نے میدان عرفات سے ایک ویڈیو کے ذریعہ اپنا پیام جاری کیا۔ انھوں نے کہا کہ ایک لاکھ 75 ہزار ہندوستانی حجاج نے اقطاع عالم سے آئے حجاج کی ساتھ حج کے وقوف عرفہ مکمل کیا۔ تمام حجاج کرام نے میدان عرفات میں عبادات میں مصروف دن گزارا۔

 

بعد ازاں مغرب وہ شب بسری کے لئے مزدلفہ کے لئے نکلین گے۔ انھون نے بتایا کہ عمومی طور تمام ہندوستانی حجاج بخیریت و عافیت ہیں۔ ڈاکٹر سہیل نے یہ بھی بتایا کہ انڈین حج مشن اور سعودی حکومت کے متعلقہ ادارے پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ مناسک کی ترتیب کے مطابق حجاج مزدلفہ میں رات گزارنے کے 10 ذوالحجہ کی صبح سورج نکلنے کے بعد منی میں اپنے خیموں کی طرف لوٹیں گے۔ رات یا صبح مزدلفہ میں چنیں کنکریوں میں سے ظہر سے قبل بڑے جمرہ کو کنکریاں ماریں گے۔ اس کے بعد قربانی اور حلق (بال منڈوانا) کروانے کے بعد حاجی احرام کھول دیں گے۔

 

غسل کے بعد طواف زیارہ کے لئے مکہ جائین گے۔ باقی دو دن منی مین رہ کر جمرات جاکر کنکریاں مارنے کا عمل پورا کرین گے۔ اس طرح حج کے یہ پانچ دن مکمل ہونگے۔ سعودی عداد و شمار کے مطابق امسال 21 لاکھ سے کچھ زیادہ افراد نے فریضہ حج ادا کیا اور مجموعی اعتبارسے حج پر امن رہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button