انٹرٹینمنٹ

ورلڈ کپ کرکٹ؛ افغانستان کی ٹیم نے عالمی چمپئن انگلینڈ کو شکست دے کر سب کو حیران کر دیا

حیدرآباد _ 15 اکتوبر ( اردولیکس) ورلڈ کپ ون ڈے کرکٹ میں افغانستان کی ٹیم نے عالمی چمپئن انگلینڈ کو شکست دے کر سب کو حیران کر دیا اور پچھلی بار ورلڈ کپ کی فاتح انگلینڈ کو ناقابل یقین شکست دی۔افغان ٹیم نے یہ میچ 69 رنز سے جیت لیا۔ اس ورلڈ کپ میں افغانستان کی 3 میچوں میں یہ پہلی جیت ہے۔ جبکہ انگلینڈ کی 3 میچوں میں دوسری شکست ہے اس میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 285 رنز کا ہدف دیا تھا

 

۔ اس کے جواب میں پوری انگلش ٹیم 40.3 اوورز میں صرف 215 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ہیری بروک نے ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 66 رنز کی اننگز کھیلی۔ جبکہ ڈیوڈ ملان نے 32 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز 30 یا اس سے زیادہ رنز نہ بنا سکا۔

 

افغانستان کی جانب سے آف اسپنرز مجیب الرحمان اور راشد خان نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ محمد نبی نے 2 کامیابیاں حاصل کیں۔ نوین الحق اور فضل الحق فاروقی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button