تلنگانہ

چیف منسٹر ریونت ریڈی کی 15 مارچ کو دعوت افطار _ ایل بی اسٹیڈیم میں انتظامات جاری

حیدرآباد _ 13مارچ ( اردولیکس)تلنگانہ حکومت کے مشیر (ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور او بی سی) محمد علی شبیر نے ایل بی اسٹیڈیم میں 15 مارچ کو چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی جانب سے دی جانے والی افطار پارٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

 

نئے مقرر کردہ چیئرپرسن سید عظمت اللہ حسینی (وقف بورڈ)، خسرو پاشا بیابانی (حج کمیٹی)، طاہر بن حمدان (اردو اکیڈیمی) اور عبید اللہ کوتل (اقلیتی مالیاتی کارپوریشن)، راجیہ سبھا ایم پی انیل کمار یادو، حیدرآباد ڈی سی سی چیئرمین سمیر ولی اللہ، فہیم قریشی۔ ،مقصود احمد ‘ علی مسقطی اور دیگر سینئر قائدین اور عہدیدار اس موقع پر موجود تھے۔ شاہنواز قاسم اور تفسیر اقبال سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

 

اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شبیر علی نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی رمضان کے پہلے جمعہ کو افطار پارٹی دینا چاہتے ہیں ۔ اس لیے ایل بی اسٹیڈیم میں 15 مارچ کو ہونے والے دعوت افطار کے لیے وسیع انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button