حج 2024 – منیٰ کی خیمہ بستی خالی، حجاج واپس ہونے لگے

ریاض ۔ کے این واصف
مناسک کی ادائیگی کے بعد دنیا کی سب سے بڑی منیٰ کی عارضی خیمہ بستی خالی ہوچکی ہے۔حجاج کی مکہ مکرمہ منتقلی۔ حجاج طواف وداع کرنے کے بعد، وہ حجاج جنہون نے زیارت مدینہ منورہ ادائیگی حج سے قبل مکمل کرلی تھی وہ وطن لوٹین گے۔ باقی حجاج زیارت مدینہ منورہ کے بعد یہین سے اپنے ملک روانہ ہونگے۔ بتایا گیا کہ انتظامیہ کی جانب سے حجاج کے واپس جانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
منی سے مکہ مکرمہ پہنچے حجاج کرام کی وجہ سے مکہ مکرمہ کی رونقیں دوبالا ہو گئی ہیں۔حجاج کی منیٰ سے نکل نے کے بعد انتظامیہ کے مختلف ادارے مشاعر مقدسہ کی صفائی کے کاموں میں مصروف ہیں۔عام حجاج کا تاثر ہے کہ مناسک حج کی ادائیگی کے حوالے سے انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ سوا اس کے کہ موسم انتہائی گرم تھا تاہم اس کے باوجود بہتر طریقے سے مناسک ادا کیے۔
انتظامیہ نے روڈز کو سفید پینٹ کرکے اور ہر طرف پانی کے اسپرے لگا کر گرمی کی شدت کو کم کرنے کی کامیاب کوشش کی۔