تلنگانہ

راہول گاندھی بے لوث عوام شخصیت  _ حکومت کے مشیر محمد علی شبیر نے نظام آباد میں منائی راہول گاندھی کی سالگرہ

نظام آباد 19/ (اردو لیکس)کانگریس قائد و رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر آج کانگریس بھون نظام آباد میں سالگرہ تقریب منائی گئی جس میں بحثیث مہمان خصوصی حکومت مشیر محمد علی شبیر نے شرکت کرتے ہوئے کیک کاٹا اور راہول گاندھی کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ راہول گاندھی ایک نیک دل بے لوث ہر دلعزیز شخصیت ہیں جو ہمیشہ عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی نے کنیاکماری سے کشمیر تک پورے ہندوستان کا پیدل سفر کیا اور عوام کی مسائل اور مشکلات سے بنفس نفیس واقفیت حاصل کی جبکہ بی جے پی قائدین اپنے مفادات کے لئے کام کر رہے ہیں حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے کہا کہ انڈیا اتحاد نے ملک میں سب سے زیادہ کامیابی حاصل کی انہوں نے راہول گاندھی کے مقصد حیات اور نصب العین پر عمل کرنے کی کانگریس قائدین و کارکنوں کو تلقین کی اس موقع پر تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈمی چیئرمین طاہر بن حمدان ، صدر ضلع کانگریس مانالہ موہن ریڈی ، پی سی سی جنرل سکریٹری گڑگو گنگادھر ، ڈی سی سی بنک چئیرمن رمیش ریڈی،

سٹی کانگریس صدر کیشو وینو, سابقہ ایم ایل سی آکولہ للیتا ،کانگریس قائدین نرالہ رتنا کر ، سید نجیب علی ایڈوکیٹ ،جاوید اکرم ، اشفاق احمد خاں پاپا ، سمیر احمد ، نعیم شہران ، اویس شیخ ، بھکتا واتسلم ڈلی، جاوید الدین ،

رام بھوپال ، کارپوریٹر ایم اے قدوس ، سابقہ کارپوریٹر مصباح الدین کے علاوہ کثیر تعداد میں قائدین و کارکنوں نے شرکت کی

متعلقہ خبریں

Back to top button