نیٹ امتحان میں بے قاعد گیوں کے خلاف نظام آباد میں وزیرآعظم نریندر مودی کا علامتی پتلا نذر آتش
طلباء تنظیموں کا احتجاج - دوبار امتحان منعقد کرنے کا مطالبہ

نظام آباد 19/ جون(اردو لیکس)نیٹ امتحان کے انعقاد میں بدعنوانیوں ، دھاندلیوں اور بے قاعد گیوں کے خلاف آج نظام آباد میں مختلف طلباء تنظیموں کی جانب سے زبردست احتجاجی ریالی نکالی اور نیٹ امتحان کو منسوخ کرتے ہوئے دوبارہ نیٹ امتحان کا انعقاد عمل لانے کا پر زور مطالبہ کیا اور بطور احتجاج وزیر آعظم نریندر مودی کا علامتی پتلا نذر آتش کیا طلباء تنظیمیں این ایس یو آئی ، اے آئی ایس ایف، پی ڈی ایس یو، ایس پی ڈی ایس یو، پر مشتمل طلباء قائدین
وینو راج، رگھو رام ، نریندر ، کی قیادت میں نکالی گئی ریالی دھرنا چوک پہونچی اس موقع پر طلباء قائدین نے منعقدہ نیٹ امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے سرے سے نیٹ امتحان کا انعقاد عمل لانے نیٹ کے افشاں ہونے کی سپریم کورٹ کے جج کے ذریعہ تحقیقات کروانے اور خامیوں کو سخت سزاء دینے نیٹ پیپر کے افشاں ہونے پر وزیر آعظم نریندر مودی اپنی ذمہ داری کو قبول کرتے ہوئے ملک کی عوام سے کھلے عام معافی مانگنے نیٹ امتحان کو منسوخ کر نے ، نیٹ امتحان کا انعقاد عمل لانے کی ریاستی حکومتوں کو ذمہ داری حوالے کرنے اور متاثر طلباء سے انصاف کرنے کا پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیٹ امتحان کے انعقاد میں کئ گئی بے
قاعدگیوں پر وزیر آعظم نریندر مودی کی خاموشی معنی خیز ہے طلباء قائدین نے کہا کہ ایک ہی نیٹ امتحان سنٹر کے تمام طلباء کو (720) نشانات دیکر اہل قرار دیا گیا ہے جو ملک کے ( 24) لاکھ طلباء کی زندگیوں سے کھلواڑ کیا گیا انہوں نے کہا کہ نیٹ امتحان منعقد کرنے والے بورڈ کے عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے بورڈ کو تحلیل کرنے اور مرکزی وزیر تعلیم کو بے دخل کرنے کا مطالبہ کیا
اور کہا کہ انٹر میں کم نشانات حاصل کرنے والے طلباء کو نیٹ امتحان میں اعلیٰ نشانات دیکر اہل قرار دیا گیا جو دیگر لاکھوں طلباء کے ساتھ سراسر نا انصافی کی گئی طلباء قائدین نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ان مطالبات کی یکسوئی تک ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی اس احتجاجی پروگرام میں طلباء وطالبات ہاتھوں میں پلے کارڈس تھامے حصہ لیا اور بعد ازاں وزیر اعظم نریندر مودی کا علامتی پتلا نذر آتش کرتے ہوئے نعرے بلند کئے