انٹر نیشنل

بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض کا 200 واں اجلاس و شب غزل پروگرام

کے این واصف 

بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض جمعہ 5 ستمبر 2025 کو اپنے 200 ویں اجلاس کا اہتمام کیا ہے۔ اس خصوصی اجلاس کے مہمان عزازی انجینئر ایم اے نعیم، چیرمین “مسح اسپشلائزڈ کلنسٹرکشن” ہونگے۔ معروف صاحب خیر ایم اے نعیم کا تعلق حیدرآباد دکن سے ہے جن کا شمار سعودی عرب کے کامیاب ترین بزنس شخصیات میں ہوتا ہے۔

 

 

رسمی تقریب کے بعد معروف غزل گائیک اشوک کمار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ واضح رہے کہ ٹوسٹ ماسٹرز ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جس کا ہیڈکواٹر امریکہ میں ہے۔ جس کی شاخین تقریباُ دنیا کے ہر ملک میں قائم ہیں۔ ہندوستانی بزم اردو ریاض نے سن 2013 مین “بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض” کا قیام عمل میں لایاتھا۔ جس کا مقصد اردو کا فرخ اور اہل اردو کی شخصیت سازی ہے۔ پچھلے 12 سال سے بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب مسلسل کامیابی کے ساتھ اپنے اجلاس منعقد کررہا ہے۔

 

 

اس کلب کے بنیاد گزار آرکیٹکٹ عبدالرحمان سیلم (مقیم امریکہ) ہیں جو ان دنوں مختصر قیام کے لئے ریاض میں موجود ہیں۔ محب اردو رحمان سیلم اردو کی ترقی و ترویج کی ایک بے حد فعال شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

 

 

کلب کے موجودہ صدر ڈی ٹی ایم عبدالقدوس جاوید ہیں جنہون نے پچھلی معیاد کے صدر سید عتیق احمد سے جائزہ حاصل کیا۔ دیگر ارکان عاملہ میں محمد سیف الدین، کوثر نسیم، مسز فرقانہ فاطمہ اور محمد مبین شامل ہیں۔ یہ تقریب مدعو خواتین و حضرات کے لئے مختص ہے۔ شرکت خوہشمند کلب کے اراکین عاملہ سے رابطہ قائم کرین۔

متعلقہ خبریں

Back to top button