سٹی ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپٹل نظام آباد میں 9سالہ یتیم لڑکے کا انوکھا آپریشن _ آپریشن میں رضائے مصطفی مدرسہ کے ذمہ داروں کا تعاون

نظام آباد:21/ جون (اردو لیکس)سٹی ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپٹل بودھن روڈ کھوجہ کالونی نظام آباد میں آج ایک 9 سالہ لڑکے کا عجیب اور انوکھا آپریشن کیا گیا اس لڑکے کے پیشاب کی تھیلی میں (40mm) سے بھی زیادہ کا کنکر (اسٹون) جمع ہوگیا تھا جس کی وجہ سے بچہ کا پیشاب رک گیا تھا اور بے انتہا تکلیف سے دوچار تھا قابل ذکر بات یہ ہے
کہ اس بچہ کے ماں باپ نہیں ہے اور یہ بچہ اپنی نانی کے یہاں پرورش پا رہا تھا اس کی نانی بھی حال ہی میں فالج کے اثر سے دوچار ہے گھریلو حالت بھی نہایت خستہ حال ہے اس لڑکے کو گھر کے قریب میں موجود ایک مدرسہ کے ذمہ داروں نے سٹی ملٹی ہاسپٹل سے رجوع ہونے کا مشورہ دینے پر منیجنگ ڈائریکٹر سٹی ملٹی ہاسپٹل محمد عبدالحمید نے ڈاکٹروں سے مشورہ کرکے اولین فرصت میں آپریشن کو انجام دیا۔ الحمد اللہ بچہ بعد آپریشن کے اب تیزی سے روبہ صحت ہورہا ہے
۔ اس بچہ کو رضائے مصطفی مدرسہ کے ذمہ داران جس میں قابل ذکر مولانا یٰسین، مولانا حمید اور ان کے رفقاء نے سٹی ملٹی ہاسپٹل رجوع کیا اور آپریشن میں مالی تعاون بھی کیا گیا۔ اس پورے آپریشن کو تیز رفتاری سے انجام دینے کیلئے محمد سعداللہ پارٹنر سٹی ملٹی ہاسپٹل نے تمام عملے کو مبارکباد دی۔