تلنگانہ

قاتلانہ حملہ میں زخمی کورٹلہ کانگریس کے لیڈر محمد رزاق کی دوران علاج موت

کورٹلہ _19 اگست ( اردولیکس) نامعلوم افراد کے حملے میں شدید زخمی کانگریس لیڈر محمد رزاق کی دوران علاج آج صبح موت ہوگئی۔ تلنگانہ کے کورٹلہ منڈل سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے ایک مقامی لیڈر محمد رزاق پر تین دن قبل نامعلوم افراد نے حملہ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا تھا جنھیں علاج کے لئے نظام آباد کے ہاسپٹل سائی کرشنا ہاسپٹل منتقل کردیا گیا تھا ۔جہاں آپریشن کے بعد وہ کومہ میں تھے اور وینٹیلیٹر پر انکا علاج چل رہا تھا کہ علاج کے دوران آج صبح انکی موت واقع ہوگئی۔

 

بتایا جاتا ہے کہ   کورٹلہ منڈل کے آئیلا پور گاؤں کے کانگریس لیڈر محمد رزاق پر نامعلوم افراد نے ریگنٹہ ریلوے اسٹیشن کے قریب اس وقت حملہ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا تھا جب وہ نظام آباد میں کانگریس پارٹی کے ایک پروگرام میں شرکت کے بعد موٹر سائیکل پر اپنے گھر واپس ہورہے تھے

 

وہاں سے گزرنے والے کچھ لوگوں نے رزاق کو بے ہوش دیکھ کر  پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے رزاق کو حالت تشویشناک حالت میں نظام آباد اسپتال منتقل کیا تھا

محمد رزاق آنجہانی سابق ایم ایل اے کومی ریڈی رامولو کے خاندان کے بہت قریب تھے اور کانگریس پارٹی میں کئی پروگراموں  میں حصہ لیتے رہے ہیں۔محمد رزاق کی موت کی اطلاع ملتے ہی اس ضمن میں آج کومی ریڈی کرمچند سینئر کانگریس قائد نے کانگریس پارٹی قائدین کے ہمراہ مٹ پلی پولیس اسٹیشن پہنچ کر مٹ پلی پولیس کی جانب سے سست رفتار کاروائی پر پولیس کے رویہ پر سخت احتجاج کیا اور اور خاطیوں کی فل الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

 

جس پر سب انسپکٹر پولیس شیام راج نے اپنی جانب سے مشکوک افراد سے پوچھ تاچھ جاری رہنے اور جلد اذ جلد اس ضمن قاتلوں کو گرفتار کرنے کا تیقن دیا۔اس موقع پر انکے ہمراہ برلہ ارجن،پراوین،عظیم،ہری کمار،اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button